IPL 2023: محسن خان کو آئی پی ایل میں ممبئی نے نہیں دیا موقع، تو اس ٹیم نے پھر سے ظاہر کیا اعتماد

IPL 2023: محسن خان کو آئی پی ایل میں ممبئی نے نہیں دیا موقع، تو اس ٹیم نے پھر سے ظاہر کیا اعتماد

IPL 2023: محسن خان کو آئی پی ایل میں ممبئی نے نہیں دیا موقع، تو اس ٹیم نے پھر سے ظاہر کیا اعتماد

IPL 2023: آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے ایک بار پھر محسن خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ محسن خان کے کرکٹ کوچ بدرالدین صدیقی نے بتایا کہ اس مرتبہ محسن خان آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    مرادآباد : آئی پی ایل کا 16 واں سیزن جمعہ (31 مارچ) سے شروع ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ میں چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ممبئی انڈینز نے ٹورنامنٹ کے 15 سیزن میں سب سے زیادہ پانچ خطاب جیتے ہیں۔ وہیں اس بار ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی دہلی کیپٹلز، پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کو ابھی تک ٹرافی اٹھانے کا موقع نہیں ملا ہے۔ یہ لکھنؤ سپر جائنٹس کا دوسرا سیزن ہوگا۔ اس نے گزشتہ سال پلے آف میں جگہ بنائی تھی لیکن ٹیم خطاب سے دور رہ گئی تھی۔ آئیے جانتے ہیں آئی پی ایل کے ایک ابھرتے ہوئے اسٹار کے بارے میں…

    انڈین پریمیئر لیگ میں چھوٹے شہروں کے کھلاڑی اکثر سپر اسٹار بن جاتے ہیں۔ یہ اس ٹورنامنٹ کی طاقت ہیں ۔ ایسے کئی کھلاڑی ہر مرتبہ ملتے ہیں، جو آئی پی ایل میں چھا جاتے ہیں۔ اس سیزن میں بھی کچھ چہرے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے ایک محسن خان ہیں، لکھنؤ سپر جائنٹس کے لئے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی گیندبازی سے سبھی کا دل جیت لیا ہے۔

    آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے ایک بار پھر محسن خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ محسن خان کے کرکٹ کوچ بدرالدین صدیقی نے بتایا کہ اس مرتبہ محسن خان آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے۔ محسن خان کو لکھنؤ سپر جائنٹس ٹیم نے 20 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔

    سال 2022 میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے بیس لاکھ روپے میں خریدا اور انہیں ٹیم میں شامل کیا۔ لکھنؤ کی ٹیم نے محسن پر اعتماد ظاہر کیا۔ محسن آئی پی ایل کے ڈیبیو میچ میں کچھ خاص نہیں کر سکے۔ لیکن ان کی خطرناک گیند بازی نے ٹیم سلیکٹرز کو کافی متاثر کیا۔ اس کے بعد وہ آخری دو میچوں میں اپنی ٹیم کیلئے وکٹ لینے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ محسن نے پچھلے دو میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023 : جانئے موبائل پر کہاں اور کب دیکھ سکتے ہیں آئی پی ایل کے لائیو میچز


    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: شریس ایئر نہیں ہوں گے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے کپتان، جانئے کس کو ملی قیادت



    محسن نے پنجاب کے خلاف 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دہلی کے خلاف 4 اوور میں 16 رن دے کر 4 وکٹ لئے۔ ایسے میں اس مرتبہ بھی لکھنؤ کو محسن سے بہترین کارکردگی کی امید ہوگی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: