ہوم » نیوز » اسپورٹس

غیر ملکی لڑکی کے ساتھ بیچ سڑک پر ڈانس کرتا نظر آیا پاکستان کا یہ بڑا کھلاڑی ، جم کر وائرل ہوا ویڈیو

ویڈیو میں پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی روڈ پر لائیو میوزک پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ۔ ان کے ساتھ ایک غیر ملکی لڑکی بھی نظر آرہی ہے جو ساتھ ساتھ ڈانس کررہی ہے ۔

  • Share this:
غیر ملکی لڑکی کے ساتھ بیچ سڑک پر ڈانس کرتا نظر آیا پاکستان کا یہ بڑا کھلاڑی ، جم کر وائرل ہوا ویڈیو
بیچ سڑک پر ڈانس کرتا نظر آیا پاکستان کا یہ بڑا کھلاڑی ، جم کر وائرل ہوا ویڈیو

پاکستانی کرکٹر حسن علی اپنے مزاحیہ انداز کیلئے مشہور ہیں ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں اب سبھی کھلاڑی گھر پر بیٹھنے کیلئے مجبور ہیں ، ایسے میں سبھی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہوگئے ہیں ۔ حسن علی کے دوست اور ساتھی کرکٹر نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔ یہ ویڈیو حسن علی کا ہے ، جو بیرون ملک میں بیچ سڑک پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔


کرکٹر آصف علی نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے ، اس میں حسن علی روڈ پر لائیو میوزک پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ ان کے ساتھ ایک غیر ملکی لڑکی بھی نظر آرہی ہے جو ساتھ ساتھ ڈانس کررہی ہے ۔ ویڈیو میں یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کب کی اور کہاں کی ہے ۔ حسن علی ڈانس کرتے ہوئے گانا بجا رہے شخص کے بیگ میں کچھ پیسے بھی ڈال دیتے ہیں ۔




 




View this post on Instagram




 

Veera 1 ware fer 🥳


A post shared by Asif Ali (@asif9741) on





قابل ذکر ہے کہ حسن علی 2019 میں ورلڈ کپ کے بعد سے ہی پاکستانی ٹیم سے باہر ہیں ۔ کرکٹ سے وہ بھلے ہی دور ہوں ، لیکن ذاتی زندگی میں ضرور تبدیلی آگئی ہے ۔ گزشتہ سال ہی انہوں نے ہند نزاد لڑکی سامعہ سے شادی کی تھی ۔

پاکستان سپر لیگ میں اس سال کھیلنے کے دوران حسن علی کو پیٹھ میں پریشانی ہوگئی تھی ۔ کووڈ 19 کے پیش نظر ملے بریک کی وجہ سے انہیں ریکوری کرنے کا کافی وقت مل گیا ہے ۔ انہوں نے فروری میں پاکستان سپر لیگ کے کچھ مقابلے کھیلے تھے ۔ اس دوران پھر سے ان کی پیٹھ میں درد ہونے لگا تھا ۔ گزشتہ سال ستمبر میں بھی حسن علی کو پیٹھ میں درد کی پریشانی لاحق ہوگئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔

ماں کو بہت یاد کرتے تھے سشانت سنگھ راجپوت ، اپنے ہاتھوں سے لکھا تھا یہ انتہائی جذباتی خط ، پڑھ کر رو پڑیں گے آپ

کار ریسر سے پورن اسٹار بنی رینی گریسی نے کہا : مجھے ہندوستانیوں سے نفرت ہے ، دی یہ وارننگ

کورونا وائرس کے قہر کے دوران عاشقوں نے بھاگنے سے کیا انکار، لڑکیوں نے اٹھایا یہ خوفناک قدم
First published: Jun 19, 2020 04:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading