ہوم » نیوز » اسپورٹس

میچ سے قبل پاکستانی شخص نے گایا ہندوستانی قومی ترانہ، ویڈیو وائرل

بھلے ہی سرحدوں نے دو ممالک کے لوگوں کو الگ کیا ہو لیکن کہیں نہ کہیں انسانیت، پیار اور عزت کا ایک رشتہ ہے جو سبھی کو جوڑ کے رکھتا ہے۔

  • Share this:
میچ سے قبل پاکستانی شخص نے گایا ہندوستانی قومی ترانہ، ویڈیو وائرل
عادل تاج

بھلے ہی سرحدوں نے دو ممالک کے لوگوں کو الگ کیا ہو لیکن کہیں نہ کہیں انسانیت، پیار اور عزت کا ایک رشتہ ہے جو سبھی کو جوڑ کے رکھتا ہے۔ ایسا ہی ایک رشتہ ہندوستان اور پاکستانی کا بھی ہے۔ دونوں ممالک کے بیچ کافی مخالفتیں ہیں لیکن کھیل کے میدان میں ہمیشہ ہی ان دو ممالک میں سب کچھ بھلا کر ایک ساتھ آگے بڑھنے کا جذبہ نظر آتا ہے۔

گزشتہ ماہ ایشین گیمز کے دوران نیرج چوپڑا پاکستان کے ارشد ندیم سے ہاتھ ملاتے ہوئے دکھائے دئے۔  وہیں دوسری جانب انڈیا -پاکستان کے میچ کے دوران یوزویندر چہل نے پاکستان کے عثمان خان کے جوتوں کی لیس باندھ کر ایک بہترین مثال پیش کی۔

اب اسی طرز میں ایک پاکستانی شخص کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک پاکستانی، ہندوستانی قومی ترانہ گاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔ شخص کے گلے میں پاکستان کا جھنڈا نظر آرہا ہے۔

واضح ہو کہ اس ویڈیو کو وائس آف رام نام کے ایک پیج نے فیس بک پر شیئر کیا۔ اب تک ویڈیو کو 5 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔ دونوں ممالک کے لوگوں نے اس ویڈیو کو بہت تعریف کی۔


First published: Sep 22, 2018 09:13 PM IST