உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایشیا کپ میں سنچری کے بعد وراٹ کوہلی کا سامنے آیا ردعمل، بولے۔ ابھی ہے کرکٹ باقی

    وراٹ جب میدان پر 122 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے کے بعد ڈریسنگ روم میں واپس آرہے تھے تو تمام کھلاڑیوں اور اپنے کوچ سے مصافحہ کرتے ہوئے وراٹ نے بھونیشور کمار کو کہا ’’ابھی ہے کرکٹ باقی‘‘ ہندوستانی شائقین یہ جواب سن کر بہت خوش ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      نئی دہلی: کروڑوں ہندوستانی شائقین کا انتظار اب ختم ہو گیا ہے کیونکہ ہندوستانی لیجنڈ ویرات کوہلی نے افغانستان کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنی 71ویں سنچری اسکور کی ہے۔ سنچری کے بعد وراٹ نے اپنی شاندار اننگز کا سہرا اپنی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بیٹی وامیکا کو دیا۔ ادھر وراٹ  کوہلی نے سنچری کے بعد بھونیشور کمار سے کچھ کہا جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

      وراٹ جب میدان پر 122 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے کے بعد ڈریسنگ روم میں واپس آرہے تھے تو تمام کھلاڑیوں اور اپنے کوچ سے مصافحہ کرتے ہوئے وراٹ نے بھونیشور کمار کو کہا ’’ابھی ہے کرکٹ باقی‘‘ ہندوستانی شائقین یہ جواب سن کر بہت خوش ہیں۔

      بھونیشور نے بھی کی شاندار گیندبازی 
      افغانستان کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے بھونیشور کمار نے 4 اوورز میں صرف 4 رنز دیے اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ حالانکہ پاکستان کے خلاف سپر فور میچ میں بولنگ کرتے ہوئے، بھونیشور کمار نے 19ویں اوور میں 19 رنز دے دیے۔ جس کے بعد شائقین ان سے ناراض ہو گئے  تھے اور ہار پر انہیں ٹرول کر رہے تھے لیکن بھونیشور کمار نے اب لیہ حاصل کر لی ہے۔ جو کہ آنے والے ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے اچھا ہو گا۔

      وراٹ کوہلی کی سنچری کا بزرگ نے منایا خاص انداز میں جش، دیکھ کر لوگ ہوئے جذباتی

      پاکستانی کھلاڑیوں نے وراٹ کوہلی پر دل کھول کر برسایا پیار،یہ دیکھ کر آپ ہو جائیں گے حیران

      کوہلی نے آخری بین الاقوامی سنچری 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف بنائی تھی۔ کوہلی تقریباً 3 سال اور 83 اننگز کے بعد سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔ اس درمیان کوہلی کو ناقدین نے ٹیم سے باہر کرنے کے بارے میں بات کردی تھی۔ اب کوہلی نے ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے۔ حالانکہ  ایشیا کپ میں ٹیم انڈیا کا سفر اب ختم ہو چکا ہے۔ ایشیا کپ کا فائنل اب 11 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: