உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    VIDEO: جب سمیع کو اچانک گیند بازی سے روکنے پر پاکستانی امپائر پر بھڑکے کوہلی، جانئے پورا معاملہ

    VIDEO: جب سمیع کو اچانک گیند بازی سے روکنے پر پاکستانی امپائر پر بھڑکے کوہلی، جانئے پورا معاملہ (PC-Video grab)

    VIDEO: جب سمیع کو اچانک گیند بازی سے روکنے پر پاکستانی امپائر پر بھڑکے کوہلی، جانئے پورا معاملہ (PC-Video grab)

    IND vs ENG Edgbaston test: ایجبسٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد ٹیم انڈیا مضبوط پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان نے اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے ہیں ۔ ادھر دوسرے دن کے کھیل کے دوران ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی پاکستانی امپائر علیم ڈار پر غصے میں نظر آئے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ایجبسٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد ٹیم انڈیا مضبوط پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان نے اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے ہیں ۔ ادھر دوسرے دن کے کھیل کے دوران ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی پاکستانی امپائر علیم ڈار پر غصے میں نظر آئے۔ در اصل امپائر ڈار نے اچانک محمد سمیع کو گیند بازی کرنے سے روک دیا جب وہ اپنا رن اپ لیتے ہوئے گیند کو پھینکنے کیلئے کریز کے قریب پہنچ گئے۔ لیکن پھر امپائر نے سمیع کو روکنے کی کوشش کی۔ لیکن سمیع نے فالو تھرو میں آگے بڑھ کر گیند کو ریلیز کر دیا۔ ایسے میں بلے باز اسٹمپ چھوڑ کر ہٹ گیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بمراہ کو 2 مرتبہ اوور میں 7 گیندیں ڈالنی پڑی، دونوں بار ملی وکٹ، دیکھئے ویڈیو


      ہندوستانی تیز گیند باز محمد سمیع کو بولنگ سے روکنے کا یہ پورا واقعہ ایلکس لیز کے آؤٹ ہونے کے بعد اچانک پیش آیا۔ اس وقت تک ہلکی بارش شروع ہو چکی تھی۔ تاہم امپائر نے کھیل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد محمد سمیع انگلینڈ کی اننگز کا چوتھا اوور پھینکنے آئے۔ جیک کرولی اسٹرائیک پر تھے۔ سمیع اپنے اوور کی پہلی گیند پھینکنے کیلئے دوڑ لگائی، وہ گیند کو ریلیز کرنے کیلئے نان اسٹرائیکر اینڈ کی کریز پر بھی پہنچ چکے تھے ۔ تبھی اچانک امپائر علیم ڈار نے اپنا ہاتھ انہیں روکنے کیلئے نکالا ۔ لیکن رفتار زیادہ ہونے سے سمیع آگے کی طرف نکل آئے اور گیند بھی ریلیز کردی ، لیکن امپائر کو گیندباز کو روکتے دیکھ کراولی اسٹمپ سے ہٹ کر دور ہوگئے ۔


      یہ بھی پڑھئے: جسپریت بمراہ نے کپتان بنتے ہی مچایا کہرام، براڈ کے ایک اوور میں بنے 35رن، دیکھئے Video


      امپائر نے اس گیند کو 'ڈیڈ بال' قرار دیا، تو کوہلی امپائر کے اچانک سمیع کو گیند بازی سے روکے جانے پر بھڑک گئے اور اسٹمپ مائیک میں ان کے ذریعہ کہی گئی بات قید ہوگئی ۔ جیسے ہی امپائر نے سمیع کو روکا ویسے ہی کوہلی زور سے کہتے نظر آئے "ارے ، بال کے بیچ میں کیسے روک سکتے ہیں یار"۔

      بتادیں کہ امپائر علیم ڈار نے سمیع کو اچانک گیندبازی سے روکنے کی کوشش اس لئے کی تھی، کیونکہ ان کے ایئرفون پر بارش کی وجہ سے میچ روکنے کا حکم ملا تھا، لیکن کوہلی کو امپائر کی یہ حرکت ناگوار گزری اور جب بارش کی وجہ سے میچ روکا گیا تو ڈریسنگ روم کی طرف لوٹتے وقت کوہلی نے امپائر سے اپنا اعتراض بھی درج کرایا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: