உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کے بچپن کی تصاویر وائرل، فینس نے پوچھا: کنبھ کے میلے میں بچھڑگئے تھے کیا؟

    وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کے بچپن کی تصاویر وائرل، فینس نے پوچھا: کنبھ کے میلے میں بچھڑگئے تھے کیا؟  (VideoGrab/BCCI)

    وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کے بچپن کی تصاویر وائرل، فینس نے پوچھا: کنبھ کے میلے میں بچھڑگئے تھے کیا؟ (VideoGrab/BCCI)

    یہ اسٹائلش جوڑی وقتا فوقتا ایک دوسرے کو کمپلیمنٹ بھی دیتی رہتی ہے، لیکن سوشل میڈیا پر ایک حالیہ تصویر نے نیٹیزنس کو دونوں کے رشتے پر سوچنے پر مجبور کردیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کے تجربہ کار سینئر بلے باز وراٹ کوہلی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم میدان کے باہر ایک خوشگوار تعلقات رکھتے ہیں ۔ یہ اسٹائلش جوڑی وقتا فوقتا ایک دوسرے کو کمپلیمنٹ بھی دیتی رہتی ہے، لیکن سوشل میڈیا پر ایک حالیہ تصویر نے نیٹیزنس کو دونوں کے رشتے پر سوچنے پر مجبور کردیا ہے ۔ یہ تصویر کوہلی اور بابر کے بچپن کی ہے ۔ اس تصویر میں وراٹ اور بابر نے ایک جیسے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور ایک جیسے ہی دکھائی پڑ رہے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، تیز گیند باز جسپریت بمراہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر


      حال ہی میں ختم ہوئے ایشیا کپ 2022 میں میچ سے پہلے وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان دوستانہ بات چیت ہوئی تھی ۔ بلے بازی کے سپر اسٹار اکثر اپنی بلے بازی کیلئے خود کو موضوع بحث پاتے ہیں، لیکن بچپن کی تصویریں وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IND v PAK سیریز پر ای سی بی کے بعد آئس لینڈ کرکٹ کا آیا دلچسپ بیان، دیا یہ خاص آفر


      ایک یوزر نے وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کے بچپن کی ایک تصویر کو شیئر کیا ہے ۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے یوزر نے لکھا: کیسے بابر اور کوہلی دونوں نے ایک ہی قمیض پہن رکھی ہے ۔ دونوں کے بال بھی ایک ہی اسٹائل میں کٹے ہوئے ہیں ۔



      اس یوزر کے ٹویٹ پر دیگر یوزرس بھی دلچسپ کمنٹ کررہے ہیں ۔ کوئی انہیں کنبھ میں بھچڑے ہوئے بھائی کہہ رہا ہے تو کوئی کرن ارجن ۔



      بتادیں کہ کوہلی اور بابر اور بابر اعظم دونوں بدھ کو ایکشن میں تھے ۔ وراٹ کوہلی جنوبی افریقہ کا سامنا کررہے تھے جبکہ پاکستانی کپتان لاہور میں پانچویں ٹی ٹوینٹی میچ میں انگلینڈ کے خلاف کھیل رہے تھے ۔

      یہ جوڑی 23 اکتوبر کو آسٹریلیا میں ہونے والی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ایک مرتبہ پھر میلبورن کرکٹ گراونڈ پر آمنے سامنے ہوگی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: