உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وراٹ کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں حاصل کیا نیا مقام، نشانے پر شعیب ملک اور پولارڈ کا ریکارڈ

    وراٹ کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں حاصل کیا نیا مقام، نشانے پر شعیب ملک اور پولارڈ کا ریکارڈ (bcci Twitter)

    وراٹ کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں حاصل کیا نیا مقام، نشانے پر شعیب ملک اور پولارڈ کا ریکارڈ (bcci Twitter)

    Virat Kohli Completes 11000 runs in T20 Cricket: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ناٹ آوٹ 49 رنز کی اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ناٹ آوٹ 49 رنز کی اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔ وراٹ کوہلی نے اس دوران ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اپنے 11000 رنز بھی مکمل کرلئے۔ کوہلی یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سوریہ کمار یادو نے رقم کی تاریخ، طوفانی بلے بازی سے ٹی ٹوینٹی میں بنا ڈالا ورلڈ ریکارڈ


      گوہاٹی کے بارساپارا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں وراٹ کوہلی نے 28 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 49 رنز بنائے۔ ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے سامنے 238 رنز کا ہدف دیا ہے۔ وراٹ کوہلی نے سوریہ کمار یادو کے ساتھ تیسری وکٹ کیلئے 102 رنز کی شراکت داری کی۔ دنیش کارتک کے ساتھ مل کر انہوں نے چوتھی وکٹ کے لئے ناٹ آوٹ 28 رنز جوڑے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کرکٹر پرتھوی شا کو گربا سکھانے والی کون ہے 'مسٹری گرل'؟ سوشل میڈیا پر بنی موضوع بحث


      وراٹ کوہلی ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 11 ہزار یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ اب ان کے 354 ٹی ٹوینٹی میچوں میں 11030 رنز ہیں۔ انہوں نے سب سے چھوٹے فارمیٹ کی کرکٹ میں 6 سنچریاں اور 82 نصف سنچریاں بنائی ہیں ۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور ناٹ آوٹ 122 اور اسٹرائیک ریٹ 133 کے قریب ہے۔ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کرس گیل کے پاس ہیں۔ گیل نے 463 میچوں میں 14562 رنز بنائے ہیں۔ اس کے بعد کیرون پولارڈ نے 614 میچوں میں 11915 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کے شعیب ملک تیسرے نمبر پر ہیں۔ ملک نے 481 میچوں میں 11902 رنز بنائے ہیں۔ اس فہرست میں وراٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر (10870) کا نمبر آتا ہے ۔

       

      ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں تین وکٹ پر 237 رنز بنائے ہیں ۔ ہندوستان کی جانب سے سوریہ کمار یادو (61)، لوکیش راہل (57) نے نصف سنچریاں بنائیں جبکہ وراٹ کوہلی نے ناٹ آؤٹ 49 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے لئے کیشو مہاراج نے چار اوورز میں 23 رنز دے کر دو وکٹ لئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: