وراٹ کوہلی بنے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے نئے 'کنگ'، مہیلا جے وردھنے کا ریکارڈ چھوٹا پیچھے
وراٹ کوہلی بنے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے نئے 'کنگ'، مہیلا جے وردھنے کا ریکارڈ چھوٹا پیچھے (PIC: AP)
T20 World Cup 2022: وراٹ کوہلی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں تاریخ رقم کردی ہے۔ ہندوستانی اسٹار بلے باز کوہلی بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف ناٹ آوٹ 64 رنز کی اننگز کھیل کر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
نئی دہلی: وراٹ کوہلی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں تاریخ رقم کردی ہے۔ ہندوستانی اسٹار بلے باز کوہلی بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف ناٹ آوٹ 64 رنز کی اننگز کھیل کر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس ریکارڈ میں مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف 12 رنز بنا کر کوہلی ٹورنامنٹ میں 1000 رنز کے کلب میں داخل ہوگئے تھے ۔ تاہم ہندوستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا ۔
ہندوستانی اسٹار کو سری لنکائی لیجنڈ مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑنے کے لیے صرف 16 رنز درکار تھے۔ ایڈیلیڈ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم انڈیا پہلے بلے بازی کرنے کیلئے اتری۔ روہت شرما کے جلد پویلین لوٹنے کے بعد وراٹ کوہلی کریز پر آئے۔ انہوں نے جلد ہی 16 رنز بنا کر جے وردھنے کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وراٹ کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف 145.45 کے اسٹرائیک ریٹ سے 44 گیندوں میں 64 رنز بنائے۔ کوہلی کی اننگز میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل رہا ۔ سری لنکائی لیجنڈ جے وردھنے نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں 1016 رنز بنائے تھے۔ جے وردھنے نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کل 31 میچ کھیلے ہیں ۔ اس دوران ان کا اوسط 39.07 کا اور اسٹرائیک ریٹ 134.74 رہا۔ ان کا بیسٹ اسکور 100 رنز تھا۔ کوہلی نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے صرف 25 میچ کھیلے۔ ان کا 83.41 کا اوسط اور 131.71 کا اسٹرائیک ریٹ ہے۔ ان کا بیسٹ اسکور 89 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔
سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں سے کوئی بھی 1000 رنز کا ہندسہ عبور نہیں کر سکا ہے۔ کرس گیل 965 رنز کے ساتھ تیسرے اور ہندوستانی کپتان روہت شرما 919 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔