உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وراٹ کوہلی نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں بنائی پہلی سنچری، 1021 دنوں کا انتظار ختم

    وراٹ کوہلی نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں بنائی پہلی سنچری، 1021 دنوں کا انتظار ختم  (AP)

    وراٹ کوہلی نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں بنائی پہلی سنچری، 1021 دنوں کا انتظار ختم (AP)

    Asia Cup 2022: وراٹ کوہلی نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں سنچری بنائی ۔ یہ ان کی ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کی پہلی سنچری ہے۔ وہ 53 گیندوں میں یہاں تک پہنچے۔ انہوں نے 1021 دن اور 83 اننگز کے بعد سنچری بنائی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : وراٹ کوہلی نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں سنچری بنائی ۔ یہ ان کی ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کی پہلی سنچری ہے۔ وہ 53 گیندوں میں یہاں تک پہنچے۔ انہوں نے 1021 دن اور 83 اننگز کے بعد سنچری بنائی۔ یہ مجموعی طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی 71ویں سنچری ہے ۔ میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ روہت شرما کو اس میچ سے آرام دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں فائنل کی ریس سے باہر ہوچکی ہیں ، ایسے میں وہ یہ میچ کو جیتنا چاہیں گی۔ میچ میں راہل اور وراٹ کوہلی اوپننگ کرنے کیلئے آئے۔ دونوں نے ٹیم کو اچھا آغاز دیا ۔ ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 2 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ راہل نے 62 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی کوہلی کے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں 3500 رنز پورے ہوگئے ہیں ۔ روہت شرما کے بعد وہ ایسا کرنے والے دنیا کے صرف دوسرے کھلاڑی ہیں۔ کوہلی 61 گیندوں پر 122 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 12 چوکے اور 6 چھکے لگائے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IND vs AFG میچ سے پہلے دبئی اسٹیڈیم کے انٹری گیٹ کے پاس لگی آگ، مچا ہنگامہ، دیکھئے ویڈیو


      کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی نے پہلے 6 اوورز کے پاور پلے میں کافی رنز بنائے۔ ٹیم کا اسکور بغیر کسی وکٹ 52 رنز تھا۔ راہل 20 گیندوں پر 26 اور کوہلی 16 گیندوں پر 25 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔ ٹیم نے پہلی مرتبہ پاور پلے میں کوئی وکٹ نہیں گنوائی۔ راہل اس میچ سے پہلے بھی فارم میں نہیں تھے۔ پہلے میچ میں وہ پاکستان کے خلاف کھاتہ بھی نہیں کھول سکے تھے ۔ پھر وہ ہانگ کانگ کے خلاف 36، پاکستان کے خلاف 28 اور سری لنکا کے خلاف صرف 6 رنز بنا سکے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان سے شکست کے بعد پھوٹ پھوٹ کر روتا ہوا نظر آیا افغانستان کا یہ کھلاڑی، ویڈیو وائرل


      راہل نے بھی نصف سنچری بنائی

      کوہلی نے اس سے پہلے ٹی ٹوینٹی میں 32 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ اس سے پہلے انہوں نے 103 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں میں 50 کی اوسط سے 3462 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے ناٹ آؤٹ 92 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی تھی ، لیکن اب وہ سنچری تک پہنچ چکے ہیں۔ وہیں راہل کی یہ 17ویں نصف سنچری ہے۔ وہ 36 گیندوں میں یہاں تک پہنچے۔ انہوں نے 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

      بتادیں کہ روہت شرما نے 136 ٹی ٹوینٹی میں 3620 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 4 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں بنائی ہیں ۔ 171 چھکے بھی لگائے ہیں ۔ وہیں اس میچ سے پہلے کوہلی نے 98 چھکے لگائے تھے اور اب ان کے بھی 100 چھکے مکمل ہوہگئے ہیں۔ کوہلی ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں 33 مرتبہ 50 سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ روہت نے ایسا 32 بار مرتبہ ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: