ہوم » نیوز » اسپورٹس

شہریت ترمیمی قانون پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے توڑی خاموشی ، دیا یہ بڑا بیان

وراٹ کوہلی نے صحافیوں سے کہا کہ اس معاملہ پر میں غیر ذمہ دار نہیں ہونا چاہتا ہوں ، جہاں دو طرف ( حمایت اور مخالفت ) گرم خیالات ہیں ۔

  • Share this:
شہریت ترمیمی قانون پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے توڑی خاموشی ، دیا یہ بڑا بیان
وراٹ کوہلی ۔ تصویر : اے پی ۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے شہریت ترمیمی قانون پر محتاط رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری معلومات کے بغیر وہ اس معاملہ پر کچھ بھی نہیں بولیں گے ۔ سری لنکا کے خلاف گوہاٹی میں ٹی 20 میچ سے پہلے انہوں نے کہا کہ ایسے سنجیدہ معاملہ پر آدھی معلومات کے ساتھ کچھ نہیں کہیں گے ۔ خیال رہے کہ سی اے اے کے خلاف ملک بھر  میں کافی احتجاج ہورہا ہے ۔ گزشتہ ماہ اس کی مخالفت میں احتجاج کے دوران کافی پرتشدد واقعات بھی پیش آئے تھے ۔


وراٹ کوہلی نے صحافیوں سے کہا کہ اس معاملہ پر میں غیر ذمہ دار نہیں ہونا چاہتا ہوں ، جہاں دو طرف ( حمایت اور مخالفت ) گرم خیالات ہیں ۔ مجھے پوری معلومات ہونی چاہئے ، اس کا کیا مطلب ہے اور کیا چل رہا ہے اس بارے میں پوری معلومات ہونی چاہئے ، تبھی ذمہ داری کے ساتھ میں اپنی رائے بتا سکتا ہوں ۔




صحافیوں نے جب ان سے اس معاملہ پر دوبارہ سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ کیونکہ آپ کچھ کہہ سکتے ہیں اور پھر دوسرا کچھ کہے گا ، تو میں ایسے معاملات میں نہیں پڑنا چاہتا ، جس کے بارے میں مجھے ٹھیک سے معلوم نہیں ہے اور ایسے میں میرا کچھ کہنا غیر ذمہ دارانہ ہوگا ۔



وہیں گوہاٹی ٹی 20 میچ کیلئے سیکورٹی کے انتظامات پر وراٹ کوہلی نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر پوری طرح سے محفوظ ہے ، ہمیں سڑکوں پر کوئی پریشانی نہیں ہوئی ۔ خیال رہے کہ شہریت قانون کو لے کر آسام میں کافی احتجاج ہوئے تھے ۔ اس قانون کے خلاف سب سے پہلے اسی ریاست میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے ۔
First published: Jan 04, 2020 06:10 PM IST