نئی دہلی. رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹینڈ ان کپتان وراٹ کوہلی نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم 'ہارنے کے لائق' تھی۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 21 رنز کی شکست کے بعد وراٹ نے کہا کہ ان کے کھلاڑیوں نے میدان میں بہت غلطیاں کیں اور مخالف ٹیم کو جیت تحفے میں دے دی۔ آئی پی ایل میں کے کے آر کی آر سی بی کے خلاف یہ مسلسل پانچویں جیت تھی۔
وراٹ کوہلی نے اپنی پانچویں نصف سنچری بنائی۔ اس سیزن میں یہ ان کی پانچویں ففٹی ہے لیکن اسٹینڈ ان کپتان کو باقی بیٹنگ لائن اپ سے تعاون نہیں ملا۔ وہ آخر تک ہدف کا تعاقب نہ کر سکے۔ 34 سالہ اسٹار بلے باز شکست کے بعد اپنی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے خوش نہیں تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ آؤٹ فیلڈ میں کچھ اہم کیچ چھوڑنے اور کے کے آر کو 20 اوور میں 200/5 اسکور کرنے کی اجازت دینے کے بعد یہ ان کی غلطی تھی اور اس وجہ سے وہ شکست کے مستحق تھے۔ آر سی بی کے فیلڈرز نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان نتیش رانا کو دو زندگیاں دیں جبکہ رائے کا بھی کیچ ٹپکایا۔
کوہلی نے میچ کے بعد کہا، ’’ایمانداری سے کہوں تو ہم نے انہیں میچ تحفے میں دے دیا۔ ہم ہارنے کے مستحق تھے۔ ہم نے کافی پیشہ ورانہ نہیں کھیلا۔ ہم نے اچھی گیندبازی کی لیکن فیلڈنگ معیاری نہیں تھی۔ ہم نے انہیں مفت کا تحفہ دے دیا۔" کوہلی نے مہیپال لومرور کے ساتھ اہم شراکت داری کی لیکن لومرور 34 رنز جوڑنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد آر سی بی شراکت داری کے لیے پریشان نظر آئی۔ وراٹ نے کہا کہ وہ کھیل جیتنے سے صرف ایک ساجھیداری دور تھے اور وہ خاص طور پر اس بات سے ناخوش تھے کہ ان کے بلے باز کیسے آؤٹ ہوگئے۔
سوریہ کمار یادو کی بادشاہت پر خطرہ! پاکستانی بیٹر چھین سکتا ہے نمبر1 کا تاج!وراٹ کوہلی نے کہا، “ہم نے میدان میں دو مواقع گنوائے، جس کی وجہ سے ہم نے 25 سے 30 رنز کا نقصان ہوا۔ ہم بلے کے ساتھ اچھی پوزیشن میں تھے لیکن پھر ہم نے چار پانچ وکٹیں آسانی سے گنوا دیں۔ وہ وکٹ لینے والی گیندیں نہیں تھیں لیکن ہم نے شاٹس سیدھے فیلڈرز کے ہاتھوں میں مارے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے وکٹیں گنوانے کے بعد بھی ایک شراکت نے ہمیں میچ میں واپسی دلائی۔ ہم ایک اور اچھی شراکت داری حاصل نہیں کر سکے۔
یہ ہیں پاکستان کی انتہائی خوبصورت پولیس افسر، میڈیکل کا شعبہ چھوڑ کر جوائن کی یہ نوکری۔۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے 201 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے آر سی بی کی ٹیم وراٹ کوہلی کی نصف سنچری (54) کے باوجود آٹھ وکٹوں پر 179 رنز ہی بنا سکی۔ ان کے علاوہ صرف مہیپال لومرور (34) اور دنیش کارتک (22) ہی 20 رنز کا ہندسہ پار کر پائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔