உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ENG: 'منہ بند رکھو'... جانی بیئرسٹو سے وراٹ کوہلی کی تو تو میں میں، امپائر نے کیا بیچ بچاو

    IND vs ENG: 'منہ بند رکھو'... جانی بیئرسٹو سے وراٹ کوہلی کی تو تو میں میں، امپائر نے کیا بیچ بچاو PC-Sky sports cricket twitter)

    IND vs ENG: 'منہ بند رکھو'... جانی بیئرسٹو سے وراٹ کوہلی کی تو تو میں میں، امپائر نے کیا بیچ بچاو PC-Sky sports cricket twitter)

    IND vs ENG Edgbaston Test: وراٹ کوہلی تیسرے دن بھی بھرپور ایکشن میں نظر آئے۔ انگلینڈ کے بلے باز جانی بیئرسٹو سے میدان پر ان کی تو تو میں میں ہوگئی ۔ اشاروں ہی اشاروں میں کوہلی نے بیئرسٹو کو منہ بند رکھنے اور بلے بازی کرنے کیلئے بھی کہا۔ تنازع بڑھنے پر امپائر کو مداخلت کرنی پڑگئی۔ اس واقعہ کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ایجبسٹن میں پانچواں ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔ اس ٹیسٹ کے پہلے دو دن جہاں ٹیم انڈیا کے نام رہے وہیں تیسرے دن انگلینڈ کی شروعات اچھی رہی۔ جونی بیئرسٹو اور بین اسٹوکس کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 75 گیندوں پر 66 رنز کی شراکت داری ہوئی اور اس شراکت داری کی بنیاد پر انگلینڈ کی اننگز سنبھل سکی اور ٹیم کا اسکور 200 رنز کے پار تک پہنچ سکا ۔ وراٹ کوہلی تیسرے دن بھی بھرپور ایکشن میں نظر آئے۔ انگلینڈ کے بلے باز جانی بیئرسٹو سے میدان پر ان کی تو تو میں میں ہوگئی ۔ اشاروں ہی اشاروں میں کوہلی نے بیئرسٹو کو منہ بند رکھنے اور بلے بازی کرنے کیلئے بھی کہا۔ تنازع بڑھنے پر امپائر کو مداخلت کرنی پڑگئی۔ اس واقعہ کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جب سمیع کو اچانک گیند بازی سے روکنے پر پاکستانی امپائر پر بھڑکے کوہلی


      کوہلی اور بیئرسٹو کے درمیان یہ سارا جھگڑا انگلینڈ کی اننگز کے 32ویں اوور میں ہوا۔ اس وقت محمد سمیع گیند بازی کر رہے تھے۔ بیئرسٹو سمیع کی صحیح لائن لینتھ سے کافی پریشانی میں تھے۔ اس اوور کی پہلی گیند ہی بیئرسٹو نہیں کھیل سکے ۔ یہ گیند تیزی سے اندر آئی اور بیئرسٹو نے اس پر ڈرائیو لگانے کی کوشش کی، لیکن گیند اسٹمپ کے اوپر سے چلی گئی اور بیرسٹو بولڈ ہونے سے بال بال بچ گئے۔ اس کے بعد سلپ میں کھڑے کوہلی نے بیئرسٹو کے خلاف سلیجنگ شروع کردی۔ وراٹ کوہلی نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ جانی بیرسٹو گیند کو چھوڑ کر سب کچھ دیکھ سکتے ہیں ۔


      کوہلی کی یہ بات بیئرسٹو کو ناگوار گزری اور انہوں نے کوہلی کو منہ بند رکھنے کا اشارہ کیا۔ اس کے بعد کوہلی ان کے پاس پہنچ گئے اور دونوں کے درمیان نوک جھونک شروع ہوگئی ۔ معاملہ بڑھتا دیکھ کر امپائر کو بھی آنا پڑ گیا ۔ اس کے بعد دونوں خاموش ہوگئے۔ لیکن سلپ کی طرف جاتے ہوئے کوہلی نے بیئرسٹو کو منہ بند رکھنے کا اشارہ کیا اور خاموشی سے بلے بازی کرنے کیلئے کہا ۔


      یہ بھی پڑھئے: بمراہ کو 2 مرتبہ اوور میں 7 گیندیں ڈالنی پڑی، دونوں بار ملی وکٹ، دیکھئے ویڈیو


      اس ٹیسٹ میں یہ پہلا موقع نہیں تھا، جب وراٹ اور بیئرسٹو کے درمیان بحث ہوئی تھی ۔ دوسرے دن بھی جب بیئرسٹو محمد سمیع کی گیند کو نہیں کھیل پا رہے تھے ، تب بھی سابق ہندوستانی کپتان نے نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹم ساؤتھی کا نام لے کر بیئرسٹو سے چٹکی لی تھی ۔ تاہم بعد میں دونوں کو اس بات پر ہنستے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے ۔

      غور طلب ہے کہ یہ میچ ہندوستان کے گزشتہ سال انگلینڈ کے دورے پر کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہے۔ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان نے پانچواں اور آخری ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا اور پھر یہ طے ہوا تھا کہ یہ ٹیسٹ میچ 2022 میں ہندوستان کے دورہ انگلینڈ پر کھیلا جائے گا۔ ہندوستان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہے اور سیریز کی فاتح ٹیم کا فیصلہ اس آخری ٹیسٹ سے ہوگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: