گانگولی کا وراٹ کوہلی پر بڑا بیان: سوربھ گانگولی نے کہا، فائنل میں اچھا نہیں کھیلتی ٹیم انڈیا
بی سی سی آئی صدر بننے کے بعد سوربھ گانگولی نے پہلی مرتبہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی پر بھی بڑا بیان دیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 16, 2019 08:59 AM IST

بی سی سی آئی صدر بننے کے بعد سوربھ گانگولی نے پہلی مرتبہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی پر بھی بڑا بیان دیا ہے۔
بطور کپتان ہر ہندستانی کرکٹ فین کے دل میں جگہ بنانے والے سوربھ گانگولی اب ہندستانی کرکٹ بورڈ کے صدر بن گئے ہیں۔ صدر بنتے ہی سوربھ گانگولی نے ہندستانی کرکٹ میں کئی بڑی تبدیلی کرنے کے اشارے دے دئے ہیں۔ بی سی سی آئی صدر بننے کے بعد سوربھ گانگولی نے پہلی مرتبہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی پر بھی بڑا بیان دیا ہے۔ سوربھ گانگولی نے وراٹ کوہلی کو چیمپئن کھلاڑی بتایا ہے لیکن اس کے ساتھ۔ ہی انہوں نے اشاروں میں وراٹ کوہلی کو سیمی فائنل اور فائنل میچ جیتنے پر زور دینے کو کہا ہے۔
جیتنا ہوگا بڑا ٹورنامنٹ
سوربھ گانگولی نے ٹیم انڈیا کو ایک بہترین ٹیم بتایا۔ انہوں نے کہا 'ہندستان ایک بہترین ٹیم ہے، وہ شاندار کھیل دکھا رہے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ ٹیم انڈیا نے کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیتا ہے لیکن وہ اچھا کھیل دکھاتے ہیں سوائے سیمی فائنل اور فائنل میچ کے۔ وراٹ کوہلی اس کو بدل سکتے ہیں۔ وہ ایک چیمپئن کھلاڑی ہیں'۔
وراٹ کوہلی کی کپتانی میں بڑے ٹورنامنٹ نہیں جیتی ٹیم انڈیا