உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وراٹ کوہلی اور بابر اعظم میں پسندیدہ کون؟ لیجنڈ کرکٹر سنت جے سوریہ نے دیا یہ جواب

    وراٹ کوہلی اور بابر اعظم میں پسندیدہ کون؟ لیجنڈ کرکٹر سنت جے سوریہ نے دیا یہ جواب

    وراٹ کوہلی اور بابر اعظم میں پسندیدہ کون؟ لیجنڈ کرکٹر سنت جے سوریہ نے دیا یہ جواب

    Sanath Jayasuriya on Virat Kohli-Babar Azam debate: بابر اعظم اور وراٹ کوہلی میں کون بہتر ہے؟ اس بارے میں کافی عرصے سے بحث جاری ہے۔ کئی سابق کھلاڑیوں نے اپنی ذاتی رائے دی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai | pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق طوفانی بلے باز سنت جے سوریہ نے وراٹ کوہلی اور بابر اعظم میں سے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتا دیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز جے سوریہ نے بابر اعظم پر وراٹ کوہلی کو ترجیح دی ہے۔ جے سوریہ کا کہنا ہے کہ ان کے اور ان کے بیٹے کے پسندیدہ کھلاڑی وراٹ کوہلی ہیں۔ بابر اعظم اور وراٹ کوہلی میں کون بہتر ہے؟ اس بارے میں کافی عرصے سے بحث جاری ہے۔ کئی سابق کھلاڑیوں نے اپنی ذاتی رائے دی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: آصف علی اور فرید احمد پر آئی سی سی کی بڑی کارروائی، سنائی یہ سزا، جانئے پورا معاملہ


      بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے، جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا سے ہوگا ۔ سری لنکا کی ٹیم 5 مرتبہ ایشیا کپ کی چیمپئن بن چکی ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم تیسری مرتبہ اس خطاب پر قبضہ کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ داسن شنکا کی قیادت میں سری لنکائی ٹیم سپر فور کے سبھی میچ جیت کر فائنل میں پہنچی ہے جب کہ پاکستانی ٹیم سپر فور میں سری لنکا سے ملی ہار کا حساب برابر کرنا چاہے گی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: نسیم شاہ نے دو چھکے مار کر بنایا نیا ورلڈ ریکارڈ، کوئی نہیں کرپایا اب تک یہ کام


      سنت جے سوریہ نے ایک ویب سائٹ سے بات چیت میں کہا کہ میں وراٹ کوہلی کو پسند کرتا ہوں۔ وہ میرے اور میرے بیٹے کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں ۔ خیال رہے کہ بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کا شمار جدید کرکٹ لیجنڈز میں ہوتا ہے۔ موجودہ فیب فور میں وراٹ کوہلی، بابر اعظم، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن کے نام شامل ہیں ۔

      وراٹ کوہلی نے حال ہی میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کی 71ویں سنچری بنائی ۔ اس دوران کوہلی نے آسٹریلیائی لیجنڈ رکی پونٹنگ کی 71 سنچریوں کی بھی برابری کرلی ۔ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کے معاملہ میں اب صرف سچن تیندولکر ہی کوہلی سے آگے ہیں، جن کے نام 100 سنچریاں ہیں ۔ وراٹ اب جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ اس کے بعد وہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: