உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SL: ہندوستان نے پاکستان کے خلاف والی غلطی سری لنکا کے ساتھ دوہرائی، 7 گیند میں کوہلی ۔ راہل لوٹے

    IND vs SL: ہندوستان نے پاکستان کے خلاف والی غلطی سری لنکا کے ساتھ دوہرائی، 7 گیند میں کوہلی ۔ راہل لوٹے ۔  (AP)

    IND vs SL: ہندوستان نے پاکستان کے خلاف والی غلطی سری لنکا کے ساتھ دوہرائی، 7 گیند میں کوہلی ۔ راہل لوٹے ۔ (AP)

    IND vs SL Asia cup 2022: ہندوستان نے پہلے تین اوورس میں ہی کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کے وکٹ گنوا دئے ۔ اس میں کچھ حد تک سری لنکا کی اچھی گیند بازی کا ہاتھ ہے، لیکن بڑا حصہ ٹیم انڈیا کی اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھنے کی عادت کا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور راونڈ کے کرو یا مرو کے مقابلہ میں ہندوستان کی شروعات کافی خراب رہی ۔ ہندوستان نے پہلے تین اوورس میں ہی کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کے وکٹ گنوا دئے ۔ اس میں کچھ حد تک سری لنکا کی اچھی گیند بازی کا ہاتھ ہے، لیکن بڑا حصہ ٹیم انڈیا کی اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھنے کی عادت کا ہے ۔ سری لنکا کے کپتان نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس میچ میں اسی پچ کا استعمال کیا جارہا ہے، جس پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سپر فور کا پچھلا میچ ہوا تھا ۔ پرانے ٹریک ریکارڈ کے حساب سے دبئی میں نئی گیند حرکت کرتی ہے، اسی وجہ سے سری لنکا کے کپتان نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔

      سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشناکا نے نئی گیند کے ساتھ اچھی شروعات کی۔ پہلے اوور میں 2 وائیڈ کے علاوہ صرف 2 رنز ہی بلے سے آئے۔ اس کے بعد سری لنکا کے کپتان نے ایک بڑا داو چلا اور دوسرا اوور مسٹری اسپنر مہیش تیکشنا کو دے دیا، جنہوں نے اس ایشیا کپ میں اب تک کافی کفایتی گیند بازی کی ہے۔ اس کے باوجود کے ایل راہل اور روہت شرما کی جوڑی نے اس گیند باز کے خلاف حملہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تیکشنا کے پہلی 3 گیندوں پر 3 رنز آئے۔ اس کے بعد چوتھی گیند پر کے ایل راہل نے قدموں کا استعمال کیا اور ٹرن کے خلاف کھیلتے ہوئے ایکسٹرا کوور پر چوکا لگایا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کا لیجنڈ 40 سال کی عمر میں T20 میں مچا رہا کہرام، بلے باز اور گیند سے کیا کمال


      تیکشنا کی اگلی گیند پر بھی کے ایل راہل نے اسی طرح آگے بڑھ کر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن گیند کافی تیزی سے اندر کی طرف آئی، یہ ایک آرم بال تھی اور گیند سیدھی راہل کے جوتے سے ٹکرا گئی۔ امپائر نے فوراً انگلی اٹھادی۔ اس پر ہندوستان نے ریویو لیا، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ بال ٹریکر نے دکھایا کہ گیند لیگ اسٹمپ سے ٹکراتی ۔ ایسے میں کے ایل راہل کو واپس لوٹنا پڑا۔ وہ 6 رنز بناکر بعد آؤٹ ہوگئے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: شاہین آفریدی نے حارث روف اور نسیم شاہ کو دی وارننگ، کہی ڈالی اتنی بڑی بات


      کے ایل راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی بلے بازی کیلئے آئے۔ ان سے پاکستان کے خلاف جیسی اننگز کی توقع تھی، لیکن وہ بھی شاید ٹیم انڈیا کے نئے ٹیمپلیٹ یعنی آل آؤٹ اٹیک کی سوچ سے بلے بازی کرنے کیلئے آئے تھے۔ انہوں نے تیسرے اوور میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مدھوشناکا کی چند گیندیں کھیلیں، لیکن چوتھی گیند پر کوہلی خود کو روک نہیں سکے اور مڈ وکٹ پر ایک بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں کلین بولڈ ہوگئے۔ یہ مدھوشناکا کی لینتھ گیند تھی۔ تاہم کوہلی نے فیلڈنگ کی پابندیوں کا فائدہ اٹھانے کے ارادے سے مڈ وکٹ پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن ان کا مڈل اور آف اسٹمپ بکھر گیا۔

      پاکستان کے خلاف والی غلطی دوہرائی

      ہندوستان نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھی یہی اٹیک کرنے کی حکمت عملی اپنائی تھی۔ کے ایل راہل اور روہت شرما کی جانب سے اچھی شروعات دلانے کے باوجود ہندوستان کو اس حکمت عملی کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ ایک ایک کرکے ہندوستانی بلے باز مڈل اوورس میں بھی تیزی سے رنز بنانے کی کوشش میں خراب شاٹس کھیل کر آؤٹ ہوتے چلے گئے۔ اسی وجہ سے ہندوستان 5 اوورز میں 54 رنز بنانے کے باوجود پاکستان کے خلاف صرف 182 رنز ہی بنا سکا۔ ٹیم انڈیا نے سری لنکا کے خلاف بھی یہی غلطی دوہرائی، جو مہنگی پڑ سکتی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: