உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK: وراٹ ۔ روہت نہیں، ان دو ہندوستانی کھلاڑیوں پر رہے گی پاکستانی ٹیم کی نظر، تیار کیا ہے خاص پلان

    IND vs PAK: وراٹ ۔ روہت نہیں، ان دو ہندوستانی کھلاڑیوں پر رہے گی پاکستانی ٹیم کی نظر، تیار کیا ہے خاص پلان (AP)

    IND vs PAK: وراٹ ۔ روہت نہیں، ان دو ہندوستانی کھلاڑیوں پر رہے گی پاکستانی ٹیم کی نظر، تیار کیا ہے خاص پلان (AP)

    IND vs PAK, Asia cup 2022: ایشیا کپ میں اتوار کو ایک بار پھر بڑا میچ کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔ روہت شرما کی ٹیم انڈیا جہاں اس پاکستان کے خلاف لگاتار دوسری جیت درج کرنا چاہے گی تو وہیں پاکستان کی نظریں حساب برابر کرنے پر ہوں گی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ میں اتوار کو ایک بار پھر بڑا میچ کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔ روہت شرما کی ٹیم انڈیا جہاں اس پاکستان کے خلاف لگاتار دوسری جیت درج کرنا چاہے گی تو وہیں پاکستان کی نظریں حساب برابر کرنے پر ہوں گی ۔ اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے آخری میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں ہندوستان کی جیت کے ہیرو آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا تھے۔ انہوں نے میچ میں ناٹ آؤٹ 33 رنز بنائے تھے اور 3 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں ۔ پاکستان کیلئے اس وقت وراٹ کوہلی اور روہت شرما جتنا بڑا خطرہ نہیں ہیں، اس سے زیادہ پاکستانی ٹیم ہاردک پانڈیا سے ڈرتی ہے ، اسی لیے ان کے خلاف خاص پلان تیار کیا گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف نے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیم کا پلان صرف دو کھلاڑیوں ہاردک پانڈیا اور سوریہ کمار یادو کو نشانہ بنانا ہوگا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  وراٹ کوہلی نہیں، ہندوستانی اوپنرز ہیں پاکستان کے خلاف کمزور کڑی


      حارث رؤف نے ہندوستان اور پاکستان میچ سے پہلے ہوئی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستانی ٹیم میں دو کھلاڑی سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا کافی اہم ہیں۔ ہمارا پلان یہی ہوگا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو جلد آؤٹ کیا جائے۔ اس سے ٹیم انڈیا مشکل میں پھنس جائے گی۔ ان دونوں بلے بازوں کو شروع میں کچھ وقت لگتا ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ انہیں اس میچ میں رنز بنانے کا موقع نہیں دیں۔ اگر ہم پانڈیا اور سوریہ کمار کو جلد آؤٹ کرتے ہیں، تو یہ ہماری ٹیم کیلئے اچھا ہوگا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: محمد رضوان نے ہندوستان کے خلاف میچ میں جیت کا بتایا فارمولہ، کہی یہ بڑی بات


      اس پاکستانی تیز گیندباز کا مزید کہنا تھا کہ ویسے تو ہر ٹیم اور ہر کھلاڑی کے حساب سے الگ پلان ہوتا ہے ۔ جہاں تک میری گیندبازی کا سوال ہے تو میں یہی ہدف بناکر گیند کرتا ہوں کہ رن نہیں بننے دینا ہے ۔ ٹی ٹوینٹی ایک ایسا فارمیٹ ہے، جس میں اگر آپ رنز نہیں دیتے ہیں تو وکٹ ملنے کا بھی زیادہ موقع ہوتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان کے پاس بہترین کھلاڑی ہیں، لیکن اگر ہم اپنے پلان کے مطابق میچ کھیلیں گے تو پھر کامیابی مشکل نہیں ہے ۔

      قابل ذکر ہے کہ حارث رؤف نے ہندوستان کے خلاف ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں 7 گیندوں پر 13 رنز بنائے تھے ۔ تاہم وہ گیند بازی میں مہنگے ثابت ہوئے تھے۔ ہندوستانی بلے بازوں نے ان کے 4 اوورز میں 35 رنز بنائے تھے۔ رؤف ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: