ہوم » نیوز » اسپورٹس

وراٹ کوہلی نے کرکٹ میں اس بڑی تبدیلی کی پرزور مخالفت کی ، کہا : یہ ٹھیک نہیں

عالمی ادارے نے سال 2023 سے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ میں چار دنوں کے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز پیش کی ہے، جسے لے کر وہ کافی سنجیدہ دکھائی دے رہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 04, 2020 10:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وراٹ کوہلی نے کرکٹ میں اس بڑی تبدیلی کی پرزور مخالفت کی ، کہا : یہ ٹھیک نہیں
عالمی ادارے نے سال 2023 سے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ میں چار دنوں کے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز پیش کی ہے، جسے لے کر وہ کافی سنجیدہ دکھائی دے رہا ہے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کھیل کی سب سے قدیم شکل ٹیسٹ میں تبدیلی کرنے اور اسے چار دن کرنے کی تجویز کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ ہندستان اور سری لنکا کے درمیان اتوار سے شروع ہونے والی تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کے موقع پر ہفتہ کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں وراٹ نے آئی سی سی کے ٹیسٹ میں تبدیلی پر کہا کہ وہ پانچ دن کے ٹیسٹ فارمیٹ میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں چاہتے ہیں ۔


غور طلب ہے کہ عالمی ادارے نے سال 2023 سے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ میں چار دنوں کے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز پیش کی ہے، جسے لے کر وہ کافی سنجیدہ دکھائی دے رہا ہے۔ ہندوستانی کپتان نے کہا کہ میرے حساب سے ٹیسٹ میں تبدیلی درست نہیں ہے۔ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ ٹیسٹ کو تجارتی طور پر زیادہ فائدہ مند بنانے کیلئے ٹیسٹ میں ڈے نائٹ فارمیٹ شروع کیا گیا ہے۔ لیکن اس شکل میں اتنی زیادہ تبدیلی درست نہیں ہے۔ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ چار دن میچ کھیلنا صحیح قدم ہوگا ۔ ٹیسٹ کو ڈے نائٹ کرنا ہی اپنے آپ میں بڑا قدم ہے۔


وراٹ کوہلی ۔ تصویر : اے پی ۔
وراٹ کوہلی ۔ تصویر : اے پی ۔


وراٹ کوہلی نے کہا کہ میرے حساب سے ٹیسٹ میں تبدیلی کرنے کے پیچھے صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ مہم جوئی پیدا کرنا اور لوگوں کی تعداد کو بڑھانا ہے۔ آپ اسے کم کر تین دن کا بھی کر سکتے ہیں ۔ مجھے نہیں پتہ کہ آپ کہاں تک تبدیلی کی بات کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ ٹیسٹ کرکٹ کے ختم ہونے کی بات کرتے ہیں۔ میں اس طرح کے فیصلوں کے لئے اپنی رضامندی نہیں دے سکتا ہوں۔ مجھے نہیں لگتا ہے کہ یہ ٹھیک ہے۔

وراٹ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی اصل کرکٹ ہے۔ ابتدا میں کرکٹ ایسے ہی شروع ہوئی تھی اور ٹیسٹ کی شکل ہی ایسی ہے جو آپ سب سے زیادہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے ہیں ۔ اس سے پہلے ہندستان واحد ملک تھا ، جس نے ٹیسٹ کرکٹ کو گلابی گیند سے کھیلنے پر سب سے زیادہ سوال اٹھائے تھے اور سب سے آخر میں گزشتہ سال ہی اس نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
First published: Jan 04, 2020 10:39 PM IST