اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہار کے بعد وراٹ کوہلی کا چھلکا درد، کہی یہ بڑی بات

    سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہار کے بعد وراٹ کوہلی کا چھلکا درد، کہی یہ بڑی بات (AFP)

    سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہار کے بعد وراٹ کوہلی کا چھلکا درد، کہی یہ بڑی بات (AFP)

    T20 World Cup 2022: پورے ٹورنامنٹ کے دوران تجربہ کار بلے باز وراٹ کوہلی کی کارکردگی کافی شاندار رہی۔ انہوں نے ٹیم کے لئے مڈل آرڈر میں اننگز کو سنوارنے کا کام کیا۔ ٹیم انڈیا کے ایک بار پھر خطاب سے چوک جانے کے بعد وراٹ کافی مایوس ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی فائنل ریس سے باہر ہو گئی ہے۔ لیکن پورے ٹورنامنٹ کے دوران تجربہ کار بلے باز وراٹ کوہلی کی کارکردگی کافی شاندار رہی۔ انہوں نے ٹیم کے لئے مڈل آرڈر میں اننگز کو سنوارنے کا کام کیا۔ ٹیم انڈیا کے ایک بار پھر خطاب سے چوک جانے کے بعد وراٹ کافی مایوس ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

      انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: ہم آسٹریلیا سے مایوسی کے ساتھ اور اپنے خواب کو پورا کئے بغیر واپس لوٹ رہے ہیں، لیکن ہم اس ٹورنامنٹ سے کچھ اچھی یادیں لے کر جا رہے ہیں اور ایک گروپ کے طور پر بہتر ہوں گے۔ میدان میں ہمارا ساتھ دینے کیلئے ہر ایک مداح کا شکریہ۔ اس جرسی کو پہن کر اور اس ملک کیلئے کھیل کر مجھے ہمیشہ فخر محسوس ہوتا ہے ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)





      وراٹ کوہلی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستانی ٹیم کے لئے کل چھ میچ کھیلے۔ اس دوران ان کے بلے سے چھ اننگز میں 98.66 کی اوسط سے مجموعی طور پر 296 رنز نکلے ۔ فی الحال وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ پورے ٹورنامنٹ کے دوران کوہلی کے بلے سے چار نصف سنچریاں نکلیں۔

      یہ بھی پڑھئے: سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہار کے بعد رمیز راجہ نے ٹیم انڈیا پر کسا طنز، کہی یہ بات


      یہ بھی پڑھئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کے سیمی فائنل میں ہارکر بھی مالا مال ہوئی ٹیم انڈیا، ملے گی اتنی بڑی رقم



      انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں بھی وراٹ کوہلی نے شاندار اننگز کھیلی ۔ وہ ٹیم کیلئے دوسرا سب سے بڑا ذاتی اسکور بنانے والے کھلاڑی تھے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیم کے لئے تیسرے آرڈر پر بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے 40 گیندوں پر نصف سنچری بنائی ۔ اس دوران انہوں نے چار چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ تاہم اس شاندار اننگز کے باوجود ہندوستانی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: