کنگ کوہلی بن گئے اب سکر کنگ، چھکا مار کر اس لیجنڈ کو چھوڑا پیچھے، سچن تیندولکر کے بڑے ریکارڈ کو بھی خطرہ
کنگ کوہلی بن گئے اب سکر کنگ، چھکا مار کر اس لیجنڈ کو چھوڑا پیچھے، سچن تیندولکر کے بڑے ریکارڈ کو بھی خطرہ (AP)
IND vs SL: وراٹ کوہلی نے اس میچ میں اپنی جارحانہ اننگز سے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ اس میچ میں پہلے وراٹ نے بہترین سنچری پوری کی اور پھر سنچری بنتے ہی ٹی ٹوینٹی فارمیٹ جیسی بلے بازی کرنی شروع کردی ۔
نئی دہلی : ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹیم انڈیا کے لئے پہلے سلامی بلے باز شبھمن گل نے اپنی سنچری سے تہلکہ مچایا تو اس کے بعد ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے ایک بار پھر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ سری لنکا کے گیند باز وراٹ کے سامنے بے بس نظر آئے۔ کوہلی کے سامنے کسی بھی سری لنکائی گیند باز کی چالاکی کام نہیں آئی۔
وراٹ کوہلی نے اس میچ میں اپنی جارحانہ اننگز سے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ اس میچ میں پہلے وراٹ نے بہترین سنچری پوری کی اور پھر سنچری بنتے ہی ٹی ٹوینٹی فارمیٹ جیسی بلے بازی کرنی شروع کردی ۔ کوہلی نے 166 رنز کی اپنی طوفانی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ رن مشین کوہلی نے اپنی شاندار اننگز میں 8 چھکے اور 13 چوکے لگائے۔ انہوں نے گزشتہ 4 ون ڈے میچوں میں تین سنچریاں بنائی ہیں۔ وراٹ کے چھکوں نے شائقین کو کافی محظوظ کیا۔ کوہلی نے اپنے ون ڈے کیریئر میں اب تک کبھی اتنے چھکے نہیں لگائے تھے ۔ چھکوں کے طوفان کے باعث مخالف ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ذہنوں میں ایک بار پھر خوف پیدا ہوگیا ہے۔ وراٹ کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 46 ویں سنچری بنائی ۔ وہ اب سابق ہندوستانی لیجنڈ سچن تیندولکر سے صرف 3 سنچریاں پیھچے ہیں۔ ماسٹر بلاسٹر نے اس فارمیٹ میں کل 49 سنچریاں بنائی ہیں ۔ اپنی 46 ویں سنچری کے ساتھ کوہلی نے سری لنکا کے سابق لیجنڈ مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑ دیا اور ٹاپ 5 میں اپنی جگہ بنالی ۔
سری لنکا کے تجربہ کار نے 448 ون ڈے میچوں میں 12650 رنز بنائے تھے، لیکن کوہلی نے صرف 267 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ٹاپ 10 بلے بازوں میں کوہلی واحد بلے باز ہیں، جنہوں نے 300 سے کم میچوں میں 50 سے زیادہ کی اوسط سے رنز بنائے ہیں ۔
ٹیم انڈیا کی جانب سے شاندار بلے بازی دیکھنے کو ملی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان روہت شرما نے 42 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ اس کے بعد شبھمن گل نے 87 گیندوں میں 116 رنز بنائے۔ وہیں وراٹ کوہلی کے 166 رنز کی بدولت ٹیم انڈیا نے مہمان ٹیم کے سامنے 391 رنز کا ہمالیائی ہدف رکھا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔