ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے کھولا بڑا راز ، کہا : موقع ملے تو زندگی بھر کریں گے یہ کام

وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ ڈیڈ لفٹ کرتے نظر آرہے ہیں ۔

  • Share this:
ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے کھولا بڑا راز ، کہا : موقع ملے تو زندگی بھر کریں گے یہ کام
ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے کھولا بڑا راز ، کہا : موقع ملے تو زندگی بھر کریں گے یہ کام

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی ٹیم انڈیا کے سب سے فٹ کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔ ہاردک پانڈیا کے چیلنج کو پورا کرنے کے بعد کوہلی نے پھر سے جم میں دم دکھایا ہے ۔ کوہلی یوں تو ہر طرح کی ایکسرسائز کرتے ہیں اور ان میں ماہر ہیں ، لیکن اس مرتبہ کوہلی نے فینس کے سامنے راز کھولا کہ ایسی کون سے ایکسر سائز ہے جو وہ زندگی بھر کرسکتے ہیں ۔


وراٹ کوہلی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ ڈیڈ لفٹ کرتے نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا : اگر مجھے ایک ایکسرسائز کو منتخب کرنا پڑے ، تو میں یہ ایکسرسائز روزانہ کرنا چاہوں گا ۔ پاور اسنیچ سے پیار ہے ۔ کوہلی کا یہ ویڈیو فینس کو کافی پسند آرہا ہے اور فینس ان کے فٹنس کی جم کر تعریف کررہے ہیں ۔



قابل ذکر ہے کہ لاک ڈاون کے دوران کیون پیٹرسن کے ساتھ لائیو سیشن میں وراٹ کوہلی نے بتایا تھا کہ انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے سابق ٹرینر شنکر باسو کے کہنے پر ویٹ لفٹنگ کی شروعات کی تھی ۔ باسو سے وہ پہلی مرتبہ اپنی آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرس بنگلورو کے کیمپ میں ملے تھے ۔ کوہلی کی پیٹھ میں اس وقت کچھ پریشانی تھی ، اس لئے ان کے ذہن میں لفٹنگ کو لے کر تذبذب تھا ۔ انہوں نے رفتہ رفتہ یہ کرنا شروع کیا اور پھر انہیں اس میں مزہ آنے لگا ۔ حالانکہ تین ہفتے کے اندر ہی ساری جھجھک دور ہوگئی ۔ اب یہ کوہلی کی پسندیدہ ایکسرسائز ہے ۔

پڑھیں : بریک اپ کے بعد بوائے فرینڈ نے اس خوبصورت خاتون کھلاڑی کی نیوڈ فوٹو کردی لیک ، روتے ہوئے بولی : مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا

یہ بھی پڑھیں : ہاردک پانڈیا کی منگیتر کے بعد اب آل راونڈر آندرے رسیل کی اہلیہ نے شیئر کی انتہائی بولڈ تصویر ، فینس کے اڑے ہوش

ہاردک پانڈیا کا چیلنج کیا تھا پورا

اس سے پہلے وراٹ کوہلی نے ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا کیلئے ویڈیو شیئر کیا تھا ۔ پانڈیا نے اپنے کرکٹر بھائی کرونال پانڈیا کو چیلنج دیا تھا ۔ کوہلی نے ان کا چیلنج پورا کرتے ہوئے فلائی پش اپس کو تالیاں بجاتے ہوئے پورا کرکے دکھایا تھا ۔
First published: Jul 04, 2020 04:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading