உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے خلاف وراٹ کوہلی کا وہ چھکا، جس کو آئی سی سی نے منتخب کیا 'گریٹیسٹ ٹی ٹوینٹی شاٹ آف آل ٹائم'، دیکھئے ویڈیو

    پاکستان کے خلاف وراٹ کوہلی کا وہ چھکا، جس کو آئی سی سی نے منتخب کیا گریٹیسٹ ٹی ٹوینٹی شاٹ آف آل ٹائم، دیکھئے ویڈیو (AP)

    پاکستان کے خلاف وراٹ کوہلی کا وہ چھکا، جس کو آئی سی سی نے منتخب کیا گریٹیسٹ ٹی ٹوینٹی شاٹ آف آل ٹائم، دیکھئے ویڈیو (AP)

    ICC selected Greatest T20 Shot of All Time: آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے پانچ ایسے لمحات کے بارے میں بتایا ہے، جس نے میچ کا رخ ہی پلٹ دیا ۔ اس میں وراٹ کوہلی کی اس اننگز کو خاص جگہ دی گئی ہے، جو انہوں نے پاکستان کے خلاف کھیلی تھی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا میں ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سفر سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ملی کراری ہار کے بعد ختم ہوگیا تھا ۔ حالانکہ ہندوستان نے ورلڈ کپ میں اچھی شروعات کی تھی ، لیکن ٹیم انڈیا سیمی فائنل کا دباو نہیں جھیل سکی اور انہیں انگلینڈ کے خلاف کراری ہار جھیلنی پڑی ، اس کے ساتھ ہی پندرہ سال بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے کا ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا خواب بھی چکناچور ہوگیا ۔ لیکن ہندوستان کے کچھ کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں بہترین بلے بازی۔ وراٹ کوہلی ان میں سے ایک تھے ۔ کئی مہینوں سے آوٹ آف فارم چل رہے کوہلی نے پہلے ایشیا کپ اور پھر اس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ حالانکہ ہندوستانی ٹیم فائنل میں نہیں پہنچ سکی ، لیکن وراٹ کوہلی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے ۔

      وراٹ کوہلی نے ٹورنامنٹ میں کئی اچھی اننگز کھیلیں، لیکن ان کی سب سے یادگار اننگز پاکستان کے خلاف رہی ۔ ہندوستان کو اس ورلڈ کپ میں اپنا پہلا ہی میچ پاکستان سے میلبورن کرکٹ گراونڈ پر کھیلنا تھا ، اس میچ میں ایک وقت ہندوستان مشکل صورتحال میں تھا اور لگا کہ میچ اس کے ہاتھ سے نکل جائے گا، لیکن وراٹ کوہلی نے ناممکن نظر آرہے ہدف کو نہ صرف پورا کیا بلکہ ٹیم کو جیت بھی دلائی ۔

      یہ بھی پڑھئے: T20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی ہار پر جاوید میانداد کا بڑا بیان، کہا : فکسنگ اس لئے ہوئی...


      یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز محمد سمیع کے ٹویٹ پر شاہد آفریدی بھی تلملا گئے، کہی یہ بڑی بات


      اب آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے پانچ ایسے لمحات کے بارے میں بتایا ہے، جس نے میچ کا رخ ہی پلٹ دیا ۔ اس میں وراٹ کوہلی کی اس اننگز کو خاص جگہ دی گئی ہے، جو انہوں نے پاکستان کے خلاف کھیلی تھی ۔ آئی سی سے لکھا : ہندوستان مشکل میں تھا، ایسا لگ رہا تھا کہ انہوں نے کافی تاخیر کردی ہے، کیونکہ صرف آٹھ گیندوں میں 28 رنز کی ضرورت تھی ۔ حارث روف بہترین گیند بازی کررہے تھے ۔ اپنا چوتھا اوور پھینک رہے تھے اور دو گیندیں باقی تھیں ۔ اس وقت تک حارث روف نے اپنے اسپیل میں صرف 24 رنز دئے تھے، لیکن ہندوستان اور وراٹ کوہلی کے سامنے اب نہیں، تو کبھی نہیں والی صورتحال تھی ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ICC (@icc)





      حارث روف نے اگلی گیند پھینکی، جو اچھی رفتار سے تھی ، مقصد تھا کوہلی کو شاٹ مارنے کیلئے جگہ نہیں دینا، گیند بھی ویسی ہی تھی ۔ آئی سی سی نے وراٹ کوہلی کے اس شاٹ کی تعریف میں کہا کہ اس گیند پر کوہلی نے وہ کیا جو کسی بھی بلے باز کیلئے ناممکن سا کارنامہ تھا ۔ لیکن اپنی کلائی کے کمال سے وراٹ نے ایسا شاٹ مارا کہ میلبورن کے آسمانوں میں تیرتی گیند سیدھی اسٹینڈ میں جاکر گری ۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وراٹ کا وہ شاٹ اسی وقت تاریخ میں درج ہوگیا ۔

      وراٹ کوہلی نے اگلی گیند پر ایک اور چھکا لگا کر ہندوستان کی میچ میں واپسی کرادی اور آخری اوور میں ہندوستان نے یہ میچ جیت لیا ۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وراٹ کوہلی کا حارث روف کے اوور کی پانچویں گیند پر مارا گیا چھکا ایسے بھی زبردست تھا، لیکن صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ غیر معمولی تھا اور بغیر کسی بحث کے یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ ابھی تک کے ٹی ٹوینٹی میچوں کا سب سے بہترین سنگل شاٹ تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: