ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہاردک پانڈیا کی منگنی سے ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی حیران ، تصویر پر کیا ایسا تبصرہ

پانڈیا کی منگنی نے صرف ان کے فینس کو ہی نہیں بلکہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو بھی چونکا دیا ۔

  • Share this:
ہاردک پانڈیا کی منگنی سے ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی حیران ، تصویر پر کیا ایسا تبصرہ
ہاردک پانڈیا کی منگنی سے ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی حیران ، تصویر پر کیا ایسا تبصرہ

ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے سال 2020 کے پہلے دن پوری دنیا کو چونکا دیا ۔ ہاردک پانڈیا نے بدھ کو سربیا کی ماڈل اور اداکارہ نتاشا اسٹانکووچ کے ساتھ منگنی کرلی ۔ ہاردک پانڈیا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر تصویر پوسٹ کرکے اس کی اطلاع دی ۔ پانڈیا کی منگنی نے صرف ان کے فینس کو ہی نہیں بلکہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو بھی چونکا دیا ۔ پانڈیا کی منگنی کے بعد وراٹ کوہلی کے تبصرہ سے تو ایسا ہی معلوم پڑتا ہے ۔


وراٹ کوہلی نے جمعرات کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مبارک ہو ہاردک ، کتنا خوبصورت سرپرائز ہے ۔ تمہارا آنے والا وقت شاندار ہو ۔ وراٹ کے تبصرہ سے صاف ہے کہ ہاردک پانڈیا نے ٹیم انڈیا کے کسی کھلاڑی کو اپنی منگنی کی کانوں کان خبر نہیں ہونے دی تھی ۔




بتادیں کہ ہاردک پانڈیا نے 2020 کے پہلے دن صبح صبح انسٹاگرام پر ماڈل نتاشا کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کیا ۔ یہ خبر آگ کی طرح پھیل ہی رہی تھی کہ شام کو ہاردک پانڈیا نے ایک اور بڑا اعلان کرکے سبھی کو حیرت زدہ کردیا ۔ پانڈیا نے شام میں نتاشا سے منگنی کرلی ۔ پانڈیا اپنے بھائی کرونال اور دیگر قریبیوں کے ساتھ تھے اور نتاشا کو سمندر کے بیچ میں ایک کشتی پر پرپوز کیا ۔ پانڈیا نے نتاشا کو انگوٹھی پہنائی ۔



بتادیں کہ 27 سال کی نتاشا بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر ہیں ۔ نتاشا سربیا کے پوجیرویک کی رہنے والی ہیں ، لیکن فی الحال ان کا گھر ممبئی میں ہے ۔ نتاشا سال 2013 میں ریلیز ہوئی فلم ستیہ گرہ کے آیو جی گانے میں سب سے پہلے نظر آئی تھیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایکشن جیکسن ، فقرے ریٹرنس میں بھی کام کیا ہے ۔ وہ بگ باس 8 میں بھی تھیں اور نچ بلئے کے نویں سیزن میں بھی وہ نظر آئی تھیں ۔ نتاشا نے ریپر بادشاہ کے ڈی جے والے بابو گانے میں بھی کام کیا تھا ۔
First published: Jan 02, 2020 08:36 PM IST