உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: سوریہ کمار کی طوفانی اننگز ہانگ کانگ پر پڑی بھاری، ہندوستان نے شان سے کی سپر 4 میں انٹری

    Asia Cup 2022: سوریہ کمار کی طوفانی اننگز ہانگ کانگ پر پڑی بھاری، ہندوستان نے شان سے کی سپر 4 میں انٹری  (AP)

    Asia Cup 2022: سوریہ کمار کی طوفانی اننگز ہانگ کانگ پر پڑی بھاری، ہندوستان نے شان سے کی سپر 4 میں انٹری (AP)

    IND vs HKG Asia cup 2022: ایشیا کپ-2022 کے اپنے دوسرے میچ میں ہندوستان نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی یہ مسلسل دوسری جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا سپر-4 میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Chennai | Kolkata
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ-2022 کے اپنے دوسرے میچ میں ہندوستان نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی یہ مسلسل دوسری جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا سپر-4 میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے ۔ اس سے قبل افغانستان سپر فور میں پہنچ گیا تھا۔ اس نے اپنے دونوں میچ بھی جیتے ہیں۔ ہانگ کانگ سے پہلے ہندوستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

      دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔ ہندوستان کے لئے سوریہ کمار یادو نے صرف 26 گیندوں میں ناٹ آوٹ 68 رنز بنائے۔ ساتھ ہی وراٹ کوہلی نے بھی 44 گیندوں میں ناٹ آوٹ 59 رنز بنائے۔ انہوں نے 6 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں نصف سنچری بنائی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور پاکستان کو ایک ہی غلطی کا دوسری مرتبہ اٹھانا پڑا نقصان


      193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز ہی بنا سکی۔ ہانگ کانگ کی جانب سے بابر حیات نے 35 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ ٹیم کے نائب کپتان کنچیت شاہ نے بھی 30 رنز بنائے۔ لیکن یہ دونوں ہانگ کانگ کو جیت نہیں دلا سکے۔ ہندوستان کی جانب سے رویندر جڈیجہ اور آویش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہاردک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف کیا تھا دوہرا وار، اب حاصل کیا T20میں سب سے بڑا مقام


      اس سے پہلے روہت شرما اور کے ایل راہل نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کو محتاط شروعات دی۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لئے 38 رنز بنائے ۔ اسی اسکور پر روہت 13 گیندوں میں 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد وراٹ نے کے ایل راہل کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لئے 49 گیندوں میں 56 رنز جوڑے۔ 13ویں اوور میں کے ایل راہل محمد غضنفر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس وقت ہندوستان کا اسکور 94 رنز تھا۔ راہل نے 39 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔

      ان کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے سوریہ کمار نے کھیل ہی بدل دیا۔ ہندوستان نے پہلے 10 اوورز میں 70 رنز بنائے تھے۔ لیکن اس کے بعد کے 10 اوورز میں انہوں نے 122 رنز بنائے۔ اس طرح ہندوستان نے 192 رنز بنائے۔ سوریہ کمار نے 26 گیندوں پر ناٹ آوٹ 68 رنز بنائے۔ اس اننگز میں انہوں نے 6 چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے۔ وراٹ کوہلی نے بھی ناٹ آوٹ 59 رنز بنائے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: