உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ENG: سہواگ نے لائیو میچ میں کیا کوہلی پر فحش کمنٹ، بھڑکے فینس نے کہا: کمینٹری پینل سے ہٹاو

    IND vs ENG: سہواگ نے لائیو میچ میں کیا کوہلی پر فحش کمنٹ، بھڑکے فینس نے کہا: کمینٹری پینل سے ہٹاو (AP/Instagram)

    IND vs ENG: سہواگ نے لائیو میچ میں کیا کوہلی پر فحش کمنٹ، بھڑکے فینس نے کہا: کمینٹری پینل سے ہٹاو (AP/Instagram)

    India vs England Edgbaston Test: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ موڑ پر پہنچ گیا ہے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد ہندوستان کی برتری 250 رنز سے پار کر گئی ہے اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ موڑ پر پہنچ گیا ہے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد ہندوستان کی برتری 250 رنز سے پار کر گئی ہے اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔ اس ٹیسٹ میں ابھی پورے دو دن کا کھیل باقی ہے۔ ایسے میں مقابلہ سنسنی خیز ہونے کی امید ہے۔ ادھر اس ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن یعنی اتوار کو کچھ ایسا دیکھنے کو ملا، جس کے بارے میں فینس نے بھی شاید ہی سوچا ہوگا۔ دراصل میچ کے تیسرے دن ہندی میں کمنٹری کر رہے سابق ہندوستانی سلامی بلے باز وریندر سہواگ نے وراٹ کوہلی کے بارے میں نازیبا تبصرہ کیا، جو کوہلی کے فینس کو کافی گراں گزرا اور سوشل میڈیا پر فینس نے سہواگ کو کھری کھوٹی سنانا شروع کردیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جب سمیع کو اچانک گیند بازی سے روکنے پر پاکستانی امپائر پر بھڑکے کوہلی


      انگلینڈ کی پہلی اننگز کے 62ویں اوور میں محمد سراج نے میتھیو پوٹس کو آؤٹ کیا تو وراٹ کوہلی نے ڈانس کرکے اس وکٹ کا جشن منانا شروع کردیا۔ اس وقت محمد کیف اور وریندر سہواگ کمنٹری کر رہے تھے۔ لائیو میچ میں کمنٹری کرتے ہوئے سہواگ نے کہا: 'دیکھو چھمیا ناچ رہی ہے۔' ویرو کے اس کمنٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ کوہلی پر اس طرح کے کمنٹس کو ان کے فینس ہضم نہیں کر پائے اور سوشل میڈیا پر سہواگ کے خلاف محاذ کھول دیا اور انہیں کھری کھوٹی سنانا شروع کردیا ۔




      یہ بھی پڑھئے : IND vs ENG: 'منہ بند رکھو'... جانی بیئرسٹو سے وراٹ کوہلی کی تو تو میں میں


      ایک ٹویٹر یوزر نے لکھا : "میری سمجھ سے باہر ہے کیوں سہواگ کو کمنٹری پینل میں رکھا گیا ہے ۔" ایک اور یوزر نے لکھا سہواگ کو پتہ نہیں ہے ، کیا اور کیسے بولنا چاہئے، ان کی کمنٹری کافی خراب ہے ۔ ایک اور یوزر نے لکھا : دن بہ دن ہندی کمنٹری کی سطح گرتی جارہی ہے ۔



       



      خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی سہواگ نے ایجبسٹن ٹیسٹ کے تیسرے دن جانی بیئرسٹو کے خلاف سلیجنگ کرنے پر کوہلی پر طنز کسا تھا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایک ٹویٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ کوہلی کی سلیجنگ سے پہلے بیئرسٹو کا اسٹرائیک ریٹ 21 تھا، لیکن سلیجنگ کے بعد یہ 150 ہو گیا ۔ بیئرسٹو پجارا کی طرح کھیل رہے تھے۔ کوہلی نے غیر ضروری طور پر سلیجنگ کرکے پنت بنوا دیا۔

      بتا دیں کہ تیسرے دن کے پہلے سیشن کے دوران کوہلی اور بیئرسٹو کے درمیان میدان میں نوک جھونک بھی ہوگئی تھی۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا تھا کہ فیلڈ امپائر کو دونوں کھلاڑیوں کو پرسکون کرنے کیلئے مداخلت کرنی پڑی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: