உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cricke: سہواگ کو بلے بازی کے دوران کیوں ڈانٹتے تھے امپائر روڈی کوئٹزن؟ ویرو نے سنایا پرانا قصہ

    Cricke: سہواگ کو بلے بازی کے دوران کیوں ڈانٹتے تھے امپائر روڈی کوئٹزن؟ ویرو نے سنایا پرانا قصہ (@virendersehwag)

    Cricke: سہواگ کو بلے بازی کے دوران کیوں ڈانٹتے تھے امپائر روڈی کوئٹزن؟ ویرو نے سنایا پرانا قصہ (@virendersehwag)

    Virender Sehwag on Rudi Koertzen: ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ تیز شاٹس کھیلتے تھے تب جنوبی افریقہ کے امپائر روڈی کوئٹزن انہیں سرعام ڈانٹ دیتے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ تیز شاٹس کھیلتے تھے تب جنوبی افریقہ کے امپائر روڈی کوئٹزن انہیں سرعام ڈانٹ دیتے تھے۔ اس بات کا انکشاف سہواگ نے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ روڈی کوئٹزن کی پیر (9 اگست) کو ایک کار حادثہ میں موت ہوگئی ۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے سابق امپائر کی موت پر دنیائے کرکٹ میں سوگ کی لہر ہے۔ سہواگ نے بھی اس لیجنڈ امپائر کو خراج تحسین پیش کیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم اور فخر زماں کی جگہ لے سکتا ہے یہ کھلاڑی، مصباح الحق کا دعوی


      وریندر سہواگ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر روڈی کوئٹزن کے ساتھ دو تصاویر شیئر کیں۔ پہلی تصویر میں وہ ٹیم انڈیا کی نیلی جرسی میں نظر آ رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں سہواگ ٹیسٹ جرسی میں بلے بازی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ دونوں تصاویر میں امپائر روڈی کوئٹزن بھی میدان میں نظر آ رہے ہیں۔ ویرو نے کیپشن میں لکھا: روڈی کوئٹزن کے اہل خانہ سے تعزیت۔ ان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے۔ میں جب بھی تیز شاٹس کھیلتا تھا تو وہ مجھے یہ کہتے ہوئے ڈانٹتے تھے کہ سمجھداری سے کھیلو، میں آپ کی بلے بازی دیکھنا چاہتا ہوں ۔



       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان ٹیم میں ان پانچ کھلاڑیوں کو ملی جگہ، ہندوستان کو دے چکے ہیں زور کا جھٹکا


      ملتان کے سلطان نے مزید لکھا: ایک مرتبہ وہ اپنے بیٹے کیلئے ایک خاص برانڈ کا پیڈ خریدنا چاہتے تھے۔ انہوں نے مجھ سے اس کے بارے میں پوچھا۔ میں نے انہیں ایک پیڈ تحفہ میں دیا، جس کو پا کر وہ کافی خوش تھے۔ ایک جینٹلمین اور بہت ہی شاندار انسان، روڈی آپ کی یاد آئے گی۔



      بتادیں کہ روڈی کوئٹزن نے اپنی مدت کار میں 397 میچوں میں آن فیلڈ اور تھرڈ امپائر کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے 128 ٹیسٹ، ریکارڈ 250 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی ہے۔ کوئٹزن 1990 سے 2010 تک کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ معزز امپائروں میں سے ایک سمجھے جاتے تھے ۔ وہ بین الاقوامی سطح پر تقریباً 400 میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: