உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 Blast: محمد رضوان نے لگاتار دوسرے میچ میں کھیلی طوفانی اننگز، لیکن ٹیم کو ملی ہار

    T20 Blast: محمد رضوان نے لگاتار دوسرے میچ میں کھیلی طوفانی اننگز، لیکن ٹیم کو ملی ہار ۔ (Sussex Instagram)

    T20 Blast: محمد رضوان نے لگاتار دوسرے میچ میں کھیلی طوفانی اننگز، لیکن ٹیم کو ملی ہار ۔ (Sussex Instagram)

    Vitality Blast 2022: پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ان دنوں انگلینڈ میں ٹی ٹوبنٹی بلاسٹ میں اپنا جوہر دکھا رہے ہیں۔ سسیکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری بنائی ، لیکن ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    • Share this:
      لندن : محمد رضوان کا شمار ٹی ٹوینٹی کے بڑے یجنڈ بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال ٹی ٹوینٹی میں 2 ہزار سے زائد رنز بنائے تھے۔ یہ ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔ ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکا ہے ۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز  محمد رضوان ان دنوں انگلینڈ میں ٹی ٹوبنٹی بلاسٹ میں اپنا جوہر دکھا رہے ہیں۔ سسیکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری بنائی ، لیکن ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل رضوان اور ہندوستان کے چیتشور پجارا کو کاؤنٹی میچ میں ایک ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: آر سی بی کا 15 سال کا انتظار جاری، ٹیم کے 900 کروڑ اور کوہلی کے 150 کروڑ روپے رائیگاں!


      ٹی ٹوینٹی بلاسٹ کے میچ میں گلوسٹر شائر نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 193 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ سلامی بلے باز جیمز بریسی نے 70 رنز بنائے۔ انہوں نے 45 گیندوں کا سامنا کیا۔ 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ یہ ان کے ٹی ٹوینٹی کیریئر کا بہترین اسکور ہے۔ ریان ہیگنز نے 39 اور گلین فلپس نے 27 رنز بنائے۔ سسیکس کی جانب سے اسٹیون فن نے شاندار گیند بازی کی۔ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 15 رنز دیے اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔ لیکن انہیں دوسرے گیند بازوں کا ساتھ نہیں ملا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: حیدرآباد میں عالمی باکسنگ چیمپئن نکہت زرین کا شاندار استقبال، یہ ہیں مناظر


      محمد رضوان سسیکس کی جانب سے اوپننگ کرنے آئے۔ انہوں نے ٹیم کو اچھا آغاز دلایا اور لیوک رائٹ کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 5.5 اوورز میں 52 رنز جوڑے۔ نمبر 3 پر اترنے والے جوز فلپ نے بھی 35 رنز بنائے اور رضوان کے ساتھ نصف سنچری کی شراکت داری کی۔ رضوان 16ویں اوور میں 43 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ ان کے آؤٹ ہوتے ہی ٹیم لڑکھڑا گئی۔ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 152 رنز ہی بنا سکی۔ ڈیوڈ پینے نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔

      اس سے پہلے محمد رضوان نے گلیمورگن کے خلاف بھی 81 رنز کی دھماکہ دار اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے 60 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔ انہوں نے 6 چوکے اور 3 چھکے لگائے تھے ۔ ٹیم نے 6 وکٹوں پر 150 رنز بنائے تھے۔ گلیمورگن نے یہ میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: