ہوم » نیوز » اسپورٹس

انگلینڈ میں میچ کے دوران خاتون کے ساتھ شخص نے سب کے سامنے کیا غلط کام ، ویڈیو وائرل

انگلینڈ میں کھیلے جارہے ویٹالیٹی بلاسٹ کے ایک میچ کے دوران ایک شخص نے خاتون کے ساتھ ایسا رویہ کیا ، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔

  • Share this:
انگلینڈ میں میچ کے دوران خاتون کے ساتھ شخص نے سب کے سامنے کیا غلط کام ، ویڈیو وائرل
انگلینڈ میں میچ کے دوران خاتون کے ساتھ شخص نے سب کے سامنے کیا غلط کام ، ویڈیو وائرل ۔ تصویر : ویڈیو اسکرین شارٹ۔

نئی دہلی : انگلینڈ میں کھیلے جارہے ویٹالیٹی بلاسٹ کے ایک میچ کے دوران ایک شخص نے خاتون کے ساتھ ایسا سلوک کیا ، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔ لندن میں سرے اور مڈل سیکس کے درمیان کھیلا گیا مقابلہ اپنے کھیل سے زیادہ اس وائرل ویڈیو کی وجہ سے سرخیوں میں ہے ۔ اس مقابلہ میں سرے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اسٹیو کی نصف سنچری کی اننگز اور ڈیرلی مشیل کی 36 رن کی اننگز کی دم پر مڈل سیکس نے سات وکٹ پر 174 رن بنائے ۔


جواب میں سرے نے ایک اوور پہلے ہی پانچ وکٹ گنواکر ہدف حاصل کرلیا ۔ اسٹیو نے 51 گیندوں پر سات چوکے اور ایک چکھا لگا کر 64 رن بنائے ۔ اسٹیو کے علاوہ ڈیرلی نے 36 گیندو پر طوفانی نصف سنچری بناتے ہوئے پانچ چوکے اور تین چھکے کی مدد سے 58 رن بنائے ۔ سرے کے گیند باز گیس ایٹکنسن نے 36 رن دے کر چار وکٹ لئے ۔


سرے کی طرف سے اولی پوپ نے 35 گیندوں پر ناٹ آوٹ 52 رن بنائے ۔ اس دوران انہوں نے تین چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ وہیں جیمی اوورٹن نے 10 گیندیں پر تین چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 24 رن بنادئے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ کھیلا گیا ۔ مگر اس میچ کو کرکٹ سے زیادہ شخص کے کئے گئے رویہ کی وجہ سے یاد کیا جارہا ہے ۔


سوشل میڈیا پر اس شخص کو جم کر سنایا بھی جارہا ہے اور سخت کارروائی کئے جانے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 27, 2021 04:15 PM IST