ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر ! نیند میں ہی دنیا چھوڑ کر چلا گیا ہندوستان کا یہ لیجنڈ کرکٹر ، میدان پر گزارے 20 سال

والٹر ڈیسوزا کا فرسٹ کلاس کیریئر تقریبا 20 سال کا رہا ۔ انہوں نے 1947 سے 1966 تک کرکٹ کو اپنا وقت دیا ۔

  • Share this:
بڑی خبر ! نیند میں ہی دنیا چھوڑ کر چلا گیا ہندوستان کا یہ لیجنڈ کرکٹر ، میدان پر گزارے 20 سال
انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ کووڈ-19 مہاماری کے سبب کم ازکم یکم جولائی تک ملک میں پیشہ ور کرکٹ کےسبھی فارمیٹ کو معطل کردیا۔

ہندوستا کے سب سے عمردراز فرسٹ کلاس کرکٹروں میں سے ایک والٹر ڈیسوزا کا جمعہ کی صبح اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا ۔ وہ 93 سال کے تھے اور نیند میں ہی انہوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا ۔ انہوں نے کھار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی ۔ ڈیسوزا کے انتقال سے پوری کھیل دنیا صدمے میں ہے ۔ ڈیسوزا سب سے عمر دراز زندہ فرسٹ کلاس کرکٹر تھے ۔ انہوں نے گجرات اور اے سی سی کیلئے کھیلا ہے ۔ انہوں نے اندور میں ہولکر ٹیم کے خلاف گجرات کیلئے 1950-51 میں رنجی ٹرافی کا فائنل کھیلا تھا ، جس میں انہوں نے 50 اور 77 رن بنائے تھے ۔




گجرات کے سابق کوچ وجے پٹیل نے ڈیسوزا کے ساتھ گزارے اچھے لمحات کو یاد کرتے ہوئے اسپورٹس اسٹار سے بتایا کہ انہوں نے 2017 میں بریبان اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا ، جہاں ایرانی کپ کا ایک میچ کھیلا جانا تھا ۔ وجے نے بتایا کہ اس سال گجرات کے رنجی ٹرافی جیتنے کے بعد ہم نے انہیں ایرانی کپ کیلئے مدعو کیا تھا ۔ اس وقت وہ 90 سال کے تھے ۔ وہ اس وقت آئے اور کھلاڑیوں سے بات چیت کی ۔ وہ کافی یادگار دوپہر تھی ۔


ڈیسوزا کا فرسٹ کلاس کیریئر تقریبا 20 سال کا رہا ۔ انہوں نے 1947 سے 1966 تک کرکٹ کو اپنا وقت دیا ۔ اس لیجنڈ کرکٹر نے گجرات کی جانب سے 16 میچ کھیلے ہیں ۔ 27 اننگز میں انہوں نے 35.69 کی اوسط سے 821 رن بنائے ۔
First published: Apr 10, 2020 11:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading