ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیسٹ کرکٹ سے کھلاڑیوں کی بے رخی پر بھڑکا پاکستان کا یہ بڑا کھلاڑی ، پی سی بی سے کیا یہ مطالبہ

وقار یونس نے کہا کہ یہ درست ہے کہ آپ کسی کو کچھ کرنے سے روک نہیں سکتے ، لیکن بورڈ کی ایک پالیسی ہونی چاہئے ۔

  • Share this:
ٹیسٹ کرکٹ سے کھلاڑیوں کی بے رخی پر بھڑکا پاکستان کا یہ بڑا کھلاڑی ، پی سی بی سے کیا یہ مطالبہ
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز

پاکستان کے بولنگ کوچ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ سے بے رخی روکے ۔ سابق پاکستانی کپتان وقار یونس نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے سے روکنا چاہئے۔ تیز گیند بازوں محمد عامر اور وہاب ریاض نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا ۔ تاکہ وہ چھوٹے فارمیٹ پر زیادہ توجہ دے سکیں ۔ان دونوں تیز گیند بازوں کے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اثر آسٹریلیا دورے میں دیکھنے کو ملا ، جہاں پاکستان کی بولنگ کمزور پڑ گئی اور اسے ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز دونوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔


وقار یونس نے کہا کہ یہ درست ہے کہ آپ کسی کو کچھ کرنے سے روک نہیں سکتے ، لیکن بورڈ کی ایک پالیسی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اسٹار کھلاڑی اچانک کوئی فارمیٹ چھوڑتا ہے ، تو اس کا ٹیم کو گہرا جھٹکا لگتا ہے۔ نئے کھلاڑی ٹیم کو فوری طور پر مضبوطی نہیں دے سکتے اور آسٹریلیا میں عامر اور وہاب کی غیر موجودگی میں یہ بات صاف دکھائی دی ۔ اگر یہ دونوں کھلاڑی ٹیم میں رہتے تو ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو سکتی تھی ۔


سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کو تیز گیند بازوں کا بڑا پول بنانا چاہئے ، تاکہ محدود شکل کی طلب کو پورا کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کرکٹ کی وسعت ہوئی ہے ، اسے دیکھتے ہوئے آپ صرف چار پانچ تیز گیند بازوں کے بھروسے نہیں رہ سکتے ۔ آپ کو ٹیسٹ کرکٹ کے لئے چار پانچ تجربہ کار تیز گیند بازوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ لیکن چھوٹے فارمیٹ میں زیادہ بولر چاہئیں ۔


انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئنٹی ورلڈ کپ بغیر تماشائیوں کے کرانے پرسوچا جاسکتا ہے۔ وقار یونس کے مطابق پاکستانی کھلاڑی شرجیل خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا اور شرجیل خان کے پاس ابھی بھی بہت وقت ہے۔
First published: Apr 06, 2020 10:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading