اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs NZ:واشنگٹن سندر نے اپنی ہی گیند پر پکڑا حیرت انگیز کیچ، بلے باز سمیت کوئی بھی نہیں کرپایا یقین، دیکھئے ویڈیو

    IND vs NZ:واشنگٹن سندر نے اپنی ہی گیند پر پکڑا حیرت انگیز کیچ، بلے باز سمیت کوئی بھی نہیں کرپایا یقین، دیکھئے ویڈیو -AP

    IND vs NZ:واشنگٹن سندر نے اپنی ہی گیند پر پکڑا حیرت انگیز کیچ، بلے باز سمیت کوئی بھی نہیں کرپایا یقین، دیکھئے ویڈیو -AP

    India vs New Zealand : ٹاس ہارنے کے بعد مہمان ٹیم نے میدان میں بلے ازی کا زبردست آغاز کیا۔ ایلن فن نے طوفانی انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 گیندوں میں 35 رنز بناڈالے، جس کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا نے واشنگٹن سندر کی طرف رخ کیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز رانچی میچ سے ہوچکا ہے ۔ ٹیم انڈیا یہاں تجربہ کار کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے بغیر کھیلنے کیلئے اتری ۔ ہاردک پانڈیا، جو ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

      میچ میں پہلے گیند بازی کرتے ہوئے ابتدائی اوور بھلانے والے تھے، لیکن واشنگٹن سندر نے ایک ہی اوور میں دو وکٹیں لے کر ماحول بدل دیا۔ انہوں نے اپنی ہی گیند پر ایک ایسا کیچ پکڑا جو حیران کن تھا ۔ ون ڈے سیریز میں شاندار کھیل دکھانے کے بعد ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں اتری ہے۔

      ٹاس ہارنے کے بعد مہمان ٹیم نے میدان میں بلے ازی کا زبردست آغاز کیا۔ ایلن فن نے طوفانی انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 گیندوں میں 35 رنز بناڈالے، جس کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا نے واشنگٹن سندر کی طرف رخ کیا ۔

      پہلے اوور میں 3 رنز دینے کے بعد دوسرے اوور میں انہوں نے 1 وکٹ حاصل کی اور میچ پوری طرح پلٹ گیا۔ فن ایلن نے 5ویں اوور کی پہلی گیند پر سندر کو چھکا لگایا اور اگلی ہی گیند پر انہوں نے ایلن کو سوریہ کمار یادو کے ہاتھوں کیچ کراکر واپس بھیج دیا۔


      یہ بھی پڑھئے: ٹیم سلیکشن کے وقت ڈر گئے تھے پرتھوی شا.... جانئے ایسا کیا ہوا؟ BCCI کے ویڈیو میں بتائی وجہ


      یہ بھی پڑھئے : کے ایل راہل نے شادی کے بعد شیئر کی اتھیا شیٹی کے ساتھ ایسی تصویر، جم کر ہوگئی وائرل



      اگلی تین گیندوں پر کوئی رن نہیں بن سکا اور اوور کی آخری گیند پر مارک چیپ مین نے گیند کو روکا اور سندر نے اپنے دائیں جانب چھلانگ لگا کر ایک حیرت انگیز کیچ لے کر ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: