اپنا ضلع منتخب کریں۔

    'سنی بھائی ... پاکستان میں لوگ مجھ سے نفرت کریں گے'، جانئے وسیم اکرم نے گواسکر سے کیوں کہا؟

    'سنی بھائی ... پاکستان میں لوگ مجھ سے نفرت کریں گے'، جانئے وسیم اکرم نے گواسکر سے کیوں کہا؟  (PIC: Wasim Akram/Instagram)

    'سنی بھائی ... پاکستان میں لوگ مجھ سے نفرت کریں گے'، جانئے وسیم اکرم نے گواسکر سے کیوں کہا؟ (PIC: Wasim Akram/Instagram)

    بین الاقوامی کرکٹ میں تقریبا کوئی دوسرا میچ نہیں ہے ، جو ہندوستان ۔ پاکستان کے کھیل کے دوران دیکھے جانے والے ماحول کے جوش کی برابری کرتا ہو ۔ دونوں ممالک کے کرکٹرز بھی اکثر اپنے میچوں سے وابستہ مزیدار قصے بتاتے رہتے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : بین الاقوامی کرکٹ میں تقریبا کوئی دوسرا میچ نہیں ہے ، جو ہندوستان ۔ پاکستان کے کھیل کے دوران دیکھے جانے والے ماحول کے جوش کی برابری کرتا ہو ۔ دونوں ممالک کے کرکٹرز بھی اکثر اپنے میچوں سے وابستہ مزیدار قصے بتاتے رہتے ہیں ۔ اب وسیم اکرم نے اپنی آٹو بایوگرافی سلطان : اے میمائر میں ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے ایک ٹیسٹ میچ میں سیل گواسکر اور سچن تیندولکر سے وابستہ قصہ شیئر کیا ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز 2007 ۔ 2008 میں کھیلی گئی تھی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 15 ٹیسٹ سیریز ہوچکی ہے ۔ ہندوستان نے ان میں سے چار ٹیسٹ جیتے ہیں جبکہ پاکستان نے بھی چار جیتے ہیں ۔

      حالانکہ دونوں ٹیمیں اب دوطرفہ سیریز میں ایک دوسرے سے نہیں کھیلتی ہیں، لیکن دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچوں میں کئی ستاروں کا کریئر شاندار رہا ہے ۔ ٹیسٹ میں اکثر زوردار ٹکر ہوتی تھی، لیکن دونوں ٹیموں کے درمیان آپسی احترام کے کئی لمحات بھی تھے ۔ 1998۔ 99 ایشیائی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے ٹیسٹ میں سچن تیندولکر کا رن آوٹ ہونا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کے اہم لمحات میں سے ایک رہا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: شعیب اختر نے سنایا تیندولکر کو پہلی گیند پر آوٹ کرنے کا قصہ، بتایا پھر اس کے بعد کیا ہوا


      یہ بھی پڑھئے: شاہین شاہ آفریدی کیلئے T20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ بنا ڈراونا خواب، کہہ ڈالی اتنی بڑی بات


      سچن تیندولکر رن لیتے وقت شعیب اختر سے ٹکرا گئے تھے ۔ اس مرتبہ پاکستان کے کپتان وسیم اکرم گیند بازی کررہے تھے ۔ شعیب اختر سے ٹکرانے کی وجہ سے سچن تیندولکر رن آوٹ ہوگئے ۔ پاکستانی کھلاڑی ایڈن گارڈنز پر بھیڑ کو متاثر کرنے میں ناکام رہے تھے ۔ انہوں نے وکٹ کی اپیل کی اور جب فیصلہ ان کے حق میں آیا تو انہوں نے جشن منایا ۔ تب فینس نے پتھراو اور گالی دینا شروع کردیا تو کھیل کو روکنا پڑا ۔

      وسیم اکرم نے اب اپنی آٹو بایوگرافی سلطان : اے میمائر میں انکشاف کیا ہے کہ میچ ریفری اور سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے ان سے رابطہ کیا تھا ۔ انہوں نے گواسکر سے کہا تھا کہ وہ ان کا فیصلہ نہیں تھا ۔ امپائر نے انہیں آوٹ دیا تھا اور اپیل واپس لینے کیلئے بہت دیر ہوچکی تھی ۔ وسیم اکرم نے اپنی کتاب میں لکھا : بریک کے دوران سنیل گواسکر کے ساتھ میچ ریفری نے مجھ سے رابطہ کیا ، سنی نے کہا کہ وسیم ہمیں لگتا ہے کہ تمہیں سچن کو واپس بلانا چاہئے ، ہندوستان میں لوگ آپ کو پیار کریں گے ۔ سنی کو معلوم کو تھا کہ کولکاتہ کی بھیڑ کتنی جانبدارانہ ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے ایک مرتبہ وہاں ٹیسٹ کھیلنے سے منع کردیا تھا، کیونکہ پچھلی مرتبہ انہیں کافی زیادہ سیکورٹی میں رکھا گیا تھا ۔

      اکرم نے مزید کہا کہ لیکن فکر کرنے کیلئے میرے اپنے فینس تھے ۔ سنی بھائی ۔۔۔ وہ ہندوستان میں مجھ سے پیار کرسکتے ہیں، لیکن پاکستان میں وہ مجھ سے نفرت کریں گے ۔ ویسے بھی یہ میرا فیصلہ نہیں ہے ۔ امپائر نے انہیں آوٹ دیدیا ہے، مجھے اپیل واپس لینے میں بہت تاخیر ہوچکی ہے ۔ کھیل جاری ہے ۔ ہم سبھی جانتے ہیں کہ یہ ایک حادثہ ہے ، لیکن کرکٹ حادثات سے بھرا ہے ۔ اس کو سدھارنا کپتانوں کے اوپر نہیں ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: