'میں رو رہا تھا، میرے پاس ہندوستان کا ویزا نہیں تھا...'، پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے شیئر کی درد بھری کہانی

'میں رو رہا تھا، میرے پاس ہندوستان کا ویزا نہیں تھا...'، پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے شیئر کی درد بھری کہانی  (PIC: Wasim Akram/Instagram)

'میں رو رہا تھا، میرے پاس ہندوستان کا ویزا نہیں تھا...'، پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے شیئر کی درد بھری کہانی (PIC: Wasim Akram/Instagram)

Wasim Akram News: پاکستان کے لیجنڈ تیز گیند باز وسیم اکرم نے حال ہی میں اپنی پہلی اہلیہ ہما کی بیماری اور انتقال کو لے کر ایک جذباتی واقعہ شیئر کیا ۔ ہما کا دل اور کڈنی کی بیماری کی وجہ سے 2009 میں انتقال ہوگیا تھا ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : پاکستان کے لیجنڈ تیز گیند باز وسیم اکرم نے حال ہی میں اپنی پہلی اہلیہ ہما کی بیماری اور انتقال کو لے کر ایک جذباتی واقعہ شیئر کیا ۔ ہما کا دل اور کڈنی کی بیماری کی وجہ سے 2009 میں انتقال ہوگیا تھا ۔ اکرم کی اہلیہ کا انتقال 42 سال کی عمر میں چنئی میں ہوا تھا ۔ اکرم نے ان جذباتی لمحات کو یاد کیا جب وہ اپنی بیمار اہلیہ کو سنگاپور لے کر جارہے تھے اور درمیان میں طیارہ چنئی میں اترا تھا ۔ ان کی اہلیہ کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی اور اکرم کے پاس ہندوستان کا ویزا نہیں تھا ۔

    اپنی سوانح عمری سلطان : اے میمائر پر گفتگو کے دوران پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اسپورٹ اسٹار کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ سنگاپور کیلئے جارہا تھا ۔ ہم ریفیولنگ کیلئے چنئی میں رکے تھے ۔ جب طیارہ چنئی میں اترا تو ہما بیہوش ہوگئی تھیں ۔ میں رو رہا تھا اور ایئرپورٹ پر لوگوں نے مجھے پہنچان لیا ۔ ہمارے پاس ہندوستان کا ویزا نہیں تھا ۔ ہم دونوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھا ۔ چنئی ہوائی اڈہ پر موجود لوگوں، سیکورٹی اہلکاروں، کسٹم اور امیگریشن افسران نے مجھ سے کہا کہ میں ویزا کے بارے میں فکر نہ کروں۔ انہوں نے مجھے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کو اسپتال لے کر جاوں ۔ تب تک وہ ویزا کا بندوبست کردیں گے ۔ یہ ایک ایسی چیز ہے، جس کو میں ایک کرکٹر اور ایک انسان کے طور پر کبھی نہیں بھولوں گا ۔

    بتادیں کہ وسیم اکرم اور ہما مفتی کی شادی 1995 میں ہوئی تھی ۔ ہما پیشہ سے ایک سائیکلوجسٹ تھیں ۔ ایسا بتایا جاتا ہے کہ ہما نے 1991 سے لے کر 1994 تک پاکستانی کرکٹ ٹیم میں سائیکلوجیکل مشیر کے طور پر کام کیا ہے اور یہیں ان دونوں کی ملاقات ہوئی تھی ۔ وسیم نے ایک مرتبہ ایک انٹرویو یں بتایا تھا کہ ان کی کپتانی کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 1993 ۔ 1994 میں بغاوت کردی تھی ۔ اس دوران ہما ان کے لئے مضبوط سپورٹ بن کر کھڑی رہی تھیں ۔ ہما اور وسیم کے دو بیٹے ہیں ۔

    وسیم اکرم اور ہما کی زندگی خوشگوار گزر رہی تھی، لیکن 2009 میں اچانک ہما کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ ان کا کافی علاج کرایا گیا، مگر طبیعت بگڑتی ہی جارہی تھی ۔ ہما کا بخار ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا ۔ آخر میں وسیم اکرم نے انہیں علاج کیلئے سنگاپور لے جانے کا فیصلہ کیا ۔ حالانکہ وہ سنگاپور نہیں پہنچ پائیں اور ہندوستان میں ہی انہوں نے اپنی آخری سانس لی ۔ اہلیہ کی موت کے بعد وسیم اکرم بری طرح ٹوٹ گئے تھے ۔

    یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی کی فین ہے پاکستان کے اس مشہور تیز گیندباز کی اہلیہ، خوبصورتی سے ڈھاتی ہیں قہر


    یہ بھی پڑھئے: جب گمبھیر نے آفریدی کو کہا تھا:جس کو اپنی عمر کا پتہ نہیں وہ میرا ریکارڈ کیا یاد رکھے گا؟



    'سوئنگ کے سلطان' کے نام سے مشہور وسیم اکرم نے پاکستان کیلئے 104 ٹیسٹ اور 356 ون ڈے میچز کھیلے ہیں ۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 415 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 502 وکٹیں ان کے نام ہیں ۔ وسیم اکرم نے 1984 میں اقبال اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا ۔ اکرم نے 2003 میں پاکستان کیلئے اپنا آخری میچ کھیلا تھا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: