اپنا ضلع منتخب کریں۔

    PAK vs AUS: پاکستان آسٹریلیا ٹسٹ سیریز میں بے جان پچ دیکھ کر بھڑکے وسیم اکرم، PCB چیف کی لگائی لتاڑ

    پاکستان اور آسٹریلیا (Pakistan vs Australia) کے درمیان کھیلی جارہی ٹسٹ سیریز میں بے جان پچ بنانے سے متعلق وسیم اکرم (Wasim Akram) نے پی سی بی چیف رمیز راجہ (Ramiz Raja) کی کھنچائی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کم از کم ایسی پچیں تیار کی جائے جس سے میچ کا نتیجہ نکلے۔

    • Share this:
      نئی ہلی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی ٹسٹ سیریز کے لئے تیار کی گئی بے جان پچوں کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے سربراہ رمیز راجہ کی جم کر تنقید کی گئی ہے۔ راولپنڈی (Rawalpindi) میں کھیلا گیا ٹسٹ میچ ڈرا رہا تھا۔ وہیں کراچی (Karachi) میں کھیلے جا رہے ٹسٹ میچ میں کنگارو ٹیم نے سات سیشن بلے بازی کرنے کے بعد 9 وکٹ پر 556 رن بناکر اننگ ڈکلیئر کردی۔ اب پی سی بی چیف کی تنقید کرنے والوں میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی شامل ہوگئے ہیں۔ وسیم اکرم نے دونوں ممالک کے درمیان کھیلی جا رہی ٹسٹ سیریز کو ’تھکانے والا’ قرار دیا ہے۔

      پیر کو ایک پروگرام میں بولتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وہ مشکل سے دو ٹسٹ میچ دیکھ پائے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں معلوم تھا کہ میچ کی پہلی دو گیندوں کے بعد راولپنڈی ٹسٹ ڈرا ہوگا۔ اس دوران وسیم اکرم نے کہا، ہمارے وقت میں یہ کافی کچھ اس بات پر منحصر کرتا تھا کہ کپتان کیا چاہتا ہے۔ میں نے یہ 2 ٹسٹ میچ دیکھنے کی کوشش کی، لیکن دیکھ نہیں پایا۔ ایک سابق تیز گیند باز ہونے کے ناطے مجھے معلوم تھا کہ میچ کی پہلی دو گیندودں کے بعد یہ مقابلہ ڈرا ہوگا۔

      میچ کا نتیجہ نکلنا چاہئے

      وسیم اکرم نے مزید کہا، ہمارے دنوں میں جب ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان دورے پر آتی تھی اور عمران خان کپتان تھے تو ہم سست پچیں بناتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچوں کو کم از کم ٹرن لینے ولای بنایا جاسکتا تھا۔ اگر ہم سلو ٹریک بنانے اور نتیجے پر غور کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سست ٹریک بنانے کا ایک طریقہ ہے۔

      اگر آپ ایسا کرنا چاہتے ہیں تو سینٹر کو کم رول کرتے ہیں اور فرنٹ فٹ کے آس پاس کے علاقے کو تھوڑا سوکھا چھوڑ دیتے ہیں تاکہ گیند ایک دن میں ٹرن نہ کرے۔ اگر آپ سست پچوں کو بنانا چاہتے ہیں تو کم از کم ایسی پچیں بنائیں، جس سے نتیجہ دیکھنے کو ملے۔ مجھے امید ہے کہ جب کوئی پچ بنا رہا ہے تو اس سے سیکھیں گے۔ ایمانداری سے کہوں تو یہ سیریز بہت تھکانے والا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: