உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایشیا کپ فائنل میچ سے پہلے وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کو کیا خبردار، کہا : بالکل بھی نہ کرنا یہ کام

    ایشیا کپ فائنل میچ سے پہلے وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کو کیا خبردار، کہا : بالکل بھی نہ کرنا یہ کام

    ایشیا کپ فائنل میچ سے پہلے وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کو کیا خبردار، کہا : بالکل بھی نہ کرنا یہ کام

    Asia Cup Final Sri Lanka vs Pakistan: دبئی میں اتوار کو ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں داسن شناکا کی کپتانی میں سری لنکائی ٹیم بابر اعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم سے ٹکرائے گی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, Indiapakistanpakistan
    • Share this:
      دبئی : دبئی میں اتوار کو ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں داسن شناکا کی کپتانی میں سری لنکائی ٹیم بابر اعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم سے ٹکرائے گی ۔ افغانستان کے خلاف ابتدائی میچ میں شکست کے بعد سری لنکا نے شاندار واپسی کی اور لگاتار چار میچ جیتے۔ انہوں نے لیگ مرحلے میں بنگلہ دیش اور پھر سپر 4 کی دیگر سبھی ٹیموں بشمول ہندوستان اور پاکستان کو شکست دی۔

      خود اعتمادی سے لبریز شناکا اینڈ کمپنی ایک ایسے تاریخی خطاب کی جیت سے صرف ایک قدم دور ہے، جو ان کے ملک کی کرکٹ میں جوش بھرنے کا کام کرے گی۔ لیکن دوسری طرف پاکستان سپر 4 کے فائنل میچ میں شکست کا بدلہ ضرور لینا چاہے گا۔ حالانکہ اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ وہ سری لنکا کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے مضبوط ہوکر لوٹیں گے۔

      پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا ماننا ہے کہ بابر اعظم اینڈ کمپنی اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے گی اور فائنل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔ تیز گیند باز نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا کو ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا۔ اکرم نے بی بی این اسپورٹس سے کہا کہ اس ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں اگرچہ ان کی بلے بازی اچھی نہیں لگ رہی تھی، لیکن پھر بھی گیند بازی اچھی تھی۔ امید ہے کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔ لیکن پھر بھی میرے خیال میں فائنل میں پاکستان فیوریٹ ہے، لیکن پرجوش اور نوجوان سری لنکائی ٹیم کو آسانی سے نہیں لیا جا سکتا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: محمد عامر کا دھماکہ، دو بلے بازوں کے اڑائے اسٹمپ، رسیل کو خطرناک گیند بازی سے کیا زخمی


      ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ شائقین کہہ رہے ہیں کہ ہمارا مڈل آرڈر تھوڑا ناتجربہ کار ہے اور رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد پچھلے سپر 4 کے میچ میں اس یہ بات سامنے بھی آگئی تھی ، لیکن فائنل کھیلنے کے لئے ایک اچھی وکٹ ہو گی اور امید ہے کہ وہ مضبوط واپسی کریں گے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کیلئے اچھی خبر، ایشیا کپ کے فائنل میچ سے پہلے فٹ ہوا یہ میچ ونرکھلاڑی


      یوں تو پاکستان کے کپتان بابر اعظم رواں ایشیا کپ میں کچھ خاص نہیں کرسکے ہیں۔ اب تک پانچ اننگز میں ان کے بلے سے صرف 10، 9، 14، 0 اور 30 ​​رنز ہی نکلے ہیں، لیکن وسیم اکرم کو لگتا ہے کہ وہ فارم میں واپس آجائیں گے اور اس کے لئے انہیں صرف ایک اچھی اننگز کی ضرورت ہے۔

      وسیم اکرم نے کہا کہ بابر دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور انہیں صرف ایک اچھی اننگز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تھوڑی جدوجہد کی کیونکہ وہ رنز کی کمی کو لے کر شاید فکرمند تھے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے کریز پر وقت گزارا ہے اور یہ کسی بھی عظیم کھلاڑی کے لئے معنی رکھتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: