உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لائیو میچ میں میدان میں گھس آیا سانپ، جانئے پھر کیا ہوا، دیکھئے ویڈیو

    ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لائیو میچ میں میدان میں گھس آیا سانپ، جانئے پھر کیا ہوا، دیکھئے ویڈیو (Screengrab)

    ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لائیو میچ میں میدان میں گھس آیا سانپ، جانئے پھر کیا ہوا، دیکھئے ویڈیو (Screengrab)

    IND VS SA 2nd T20: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران میدان پر سانپ رینگتا ہوا چلا آیا ۔ سانپ کو دیکھ کر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ کچھ دیر کیلئے کھیل کو بھی روکنا پڑا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Guwahati [Gauhati] | Kolkata | Delhi | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران میدان پر سانپ رینگتا ہوا چلا آیا ۔ سانپ کو دیکھ کر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ کچھ دیر کیلئے کھیل کو بھی روکنا پڑا ۔ یہ میچ گواہاٹی کے بارسا پارہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، شیکھر دھون بنے کپتان


      ہندوستانی اننگز کے ساتویں اوور میں میدان پر ایک لمبا سانپ رینگتا ہوا دکھائی دیا ۔ اس کے بعد افراتفری مچ گئی ۔ کچھ دیر کیلئے کھیل کو بھی روکنا پڑا ۔ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہے، اس مین ہندوستانی سلامی بلے باز کے ایل راہل کو صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سانپ کی جانب اشارہ کررہے ہیں ۔ غنیمت یہی رہا کہ وقت رہتے ہوئے سانپ کو گراونڈ سے باہر نکال دیا گیا اور اس نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا ۔


      یہ بھی پڑھئے: جسپریت بمراہ کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلنے کو لے کر راہل دراوڑ نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات


      اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔ جنوبی افریقہ نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے تبریز شمسی کی جگہ لنگی اینگڈی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ۔

      ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے خبر لکھے جانے تک دو وکٹ کے نقصان پر 17 اوورس میں 194 رنز بنا لئے ہیں ۔ کے ایل راہل نے شاندار نصف سنچری بنائی جبکہ سوریہ کمار بھی نصف سنچری بناکر کریز پر موجود ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: