'یہ کوئی طریقہ نہیں ہے...' رپورٹر کے تیکھے سوال پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے دکھائی آنکھیں، ویڈیو وائرل
'یہ کوئی طریقہ نہیں ہے...' رپورٹر کے تیکھے سوال پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے دکھائی آنکھیں، ویڈیو وائرل ۔ تصویر : AP
Pak vs NZ : پاکستان کی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے ۔ پہلا میچ جمعہ کو بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا ۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد بابر اعظم پریس کانفرنس سے خطاب کرنے آئے ۔
نئی دہلی : پاکستان کی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے ۔ پہلا میچ جمعہ کو بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا ۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد بابر اعظم پریس کانفرنس سے خطاب کرنے آئے ۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے تبصرہ سے ناراض ہوکر بابر اعظم نے انہیں گھورنے والا رد عمل دیا ۔ سوشل میڈیا پر اس کا ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔
یہ پورا واقعہ پریس کانفرنس کے بعد پیش آیا۔ دراصل ایک صحافی کے سوال کو نظرانداز کرکے بابر اعظم پریس کانفرنس چھوڑ کر جانے لگے تھے ۔ بابر سے ناراض اس صحافی نے کہا : یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، یہ سوال کیلئے آپ کو اشارے کررہے ہیں ۔ اس کے بعد وہاں موجود ایک پاکستانی ٹیم کے ممبر نے مائیک بند کردیا ۔ بابر اعظم صحافی کو گھور کر دیکھنے لگے اور کچھ جواب دئے بغیر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے ۔ بابر اعظم کا یہ رد عمل سوشل میڈیا پر کافی موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ روشنی کی وجہ سے بے نتیجہ رہا ۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز آٹھ وکٹ پر 311 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی، جس سے نیوزی لینڈ کو 15 اوورز میں جیت کیلئے 138 رنز کی ضرورت تھی ۔ نیوزی نے آٹھ اوورز میں ایک وکٹ پر 61 رنز بنالئے تھے ، لیکن تبھی خراب روشنی کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑ گیا ۔
بتادیں کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم ان دنوں زبردست فارم میں چل رہے ہیں ۔ ان کی شاندار کارکردگی نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں بھی نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے سیریز کے پہلے ہی میچ میں بہترین بلے بازی کرتے ہوئے سنچری بنائی ۔ ساتھ ہی بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک خاص کامیابی حاصل کی ۔
بابر اعظم پاکستان کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک کیلینڈر سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ ان سے پہلے یہ خاص ریکارڈ سابق لیجنڈ بلے باز محمد یوسف کے نام درج تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔