உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan vs Australia: کراچی کی پچ پر ہتھوڑا لے کر کیوں اترے ڈیوڈ وارنر؟ بیوی کا کچھ ایسا رہا رد عمل، دیکھئے ویڈیو

    Pakistan vs Australia: کراچی کی پچ پر ہتھوڑا لے کر کیوں اترے ڈیوڈ وارنر؟ بیوی کا کچھ ایسا رہا رد عمل، دیکھئے ویڈیو  (Photo-Screengrab/candice instagram)

    Pakistan vs Australia: کراچی کی پچ پر ہتھوڑا لے کر کیوں اترے ڈیوڈ وارنر؟ بیوی کا کچھ ایسا رہا رد عمل، دیکھئے ویڈیو (Photo-Screengrab/candice instagram)

    David Warner Uses Hammer on Karachi Pitch: آسٹریلیا کے طوفانی سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (David Warner) کو دوسرے ٹیسٹ کے 5ویں اور آخری دن ہتھوڑے سے پچ کی مرمت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وارنر کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ وارنر کی اہلیہ کینڈس وارنر (Candice Warner) نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان اور آسٹریلیا (Pakistan vs Australia)  کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا کراچی میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا رہا ۔ موجودہ سیریز میں اب تک کھیلے جانے والے دونوں ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو پچ کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیسٹ میچوں میں پچ بلے بازوں کے لئے سازگار رہی۔ یعنی گیند بازوں کے لئے کچھ بھی نہیں تھا۔ آسٹریلیا کے طوفانی سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (David Warner) کو دوسرے ٹیسٹ کے 5ویں اور آخری دن ہتھوڑے سے پچ کی مرمت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وارنر کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ وارنر کی اہلیہ کینڈس وارنر (Candice Warner) نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  بابر اعظم نے بنایا سب سے بڑا ورلڈ ریکارڈ، پیچھے رہ گئے وراٹ کوہلی


      کراچی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم ایک مرتبہ کافی مضبوط پوزیشن میں نظر آ رہی تھی۔ انہوں نے میزبان پاکستان ٹیم کے سامنے 506 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف رکھا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم چوتھے روز 192 رنز پر 2 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ ایسے میں ایسا لگ رہا تھا کہ پیٹ کمنز کی قیادت والی آسٹریلیائی ٹیم میچ کے 5ویں اور آخری دن جیت درج کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ پہلی اننگز میں صرف 148 رنز پر ڈھیر ہونے والی پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم کے 196 اور محمد رضوان کے ناٹ آؤٹ 104 رنز کی بدولت یچ ڈرا کرانے میں کامیاب رہی ۔



       

      یہ بھی پڑھئے :  پاکستان نے رقم کی تاریخ، آسٹریلیا کے منہ سے چھینی جیت، جانئے چوتھی اننگز کا سب سے بڑا اسکور


      پاکستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کو اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا۔ اس ویڈیو میں وارنر ہتھوڑے سے تیزی سے پچ پر حملہ کر رہے ہیں۔ دونوں فیلڈ امپائر خاموشی سے کھڑے ہو کر دیکھ رہے ہیں۔ بلے باز مارنس لیبوشگن سلامی بلے باز وارنر کو جگہ بتا رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر وارنر کی اہلیہ کینڈس نے دو ہنستے ہوئے ایموجیز کے ساتھ ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا : 'مجھے امید ہے کہ وارنر گھر کے آس پاس اس سے زیادہ محنت کریں گے!!!'

      وہیں اگر ٹیسٹ میچ کی بات کریں تو ڈیوڈ وارنر نے پہلی اننگز میں 36 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں وہ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے ۔ آسٹریلیا نے سلامی بلے باز عثمان خواجہ کے 160 رنز کی بدولت اپنی پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کنگارو ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 2 وکٹوں پر 97 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی۔ پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 443 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: