پاکستانی کرکٹر نے نصف سنچری بنانے کے بعد LIVE میچ میں کس کو کیا Flying Kiss؟ ہوا انکشاف
Fakhar Zaman Flying Kiss: فخر کے اس 'فلائنگ کس' (Flying Kiss) والا ویڈیو لاہو رقلندرس فرنچائزی نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے ۔ قلندرس نے اس کا کیپشن لکھا : فخر زماں کے لائیو فلائنگ کس کی کہانی ۔
Fakhar Zaman Flying Kiss: فخر کے اس 'فلائنگ کس' (Flying Kiss) والا ویڈیو لاہو رقلندرس فرنچائزی نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے ۔ قلندرس نے اس کا کیپشن لکھا : فخر زماں کے لائیو فلائنگ کس کی کہانی ۔
نئی دہلی : پاکستان سپرلیگ (Pakistan Super League) میں سلامی بلے باز فخر زماں (Fakahar Zaman) کا بلا جم کر بول رہا ہے ۔ فخر اس ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے موجودہ سیزن کے سات میچوں میں پانچ نصف سنچریاں بنا چکے ہیں ۔ بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز فخر پی ایس ایل میں لاہور قلندرس کی جانب سے کھیل رہے ہیں ۔ لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے بیسویں میچ میں لاہور قلندرس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرس (Lahore Qalandars vs Quetta Gladiators) کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر جیت کا 'پنچہ' جڑا ۔ لاہور قلندرس کے سات میچوں میں دس پوائنٹ ہوگئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ اس میچ میں فخر زماں کا 'فلائنگ کس' سب سے زیادہ موضوع بحث رہا ، جو انہوں نے نصف سنچری بنانے کے بعد لائیو میچ میں کیا تھا ۔
فخر کے اس 'فلائنگ کس' (Flying Kiss) والا ویڈیو لاہو رقلندرس فرنچائزی نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے ۔ قلندرس نے اس کا کیپشن لکھا : فخر زماں کے لائیو فلائنگ کس کی کہانی ۔ ویڈیو میں فخر بتارہے ہیں کہ یہ اسپیشل سلیبریشن ان کے بیٹے کیلئے تھا ۔ فخر نے نصف سنچری بنانے کے بعد ہیلمیٹ کو اتارا اور اسٹینڈ کی جانب خاص انداز میں سلیبریٹ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ 'فلائنگ کس' میرے بیٹے کیلئے تھی ۔ میرے بیٹے نے میرے پاس ایک فلائنگ کس والا کارٹون بھیجا تھا ، اس نے کہا کہ اگر آپ نصف سنچری بناتے ہیں تو آپ کو بھی ایسا ہی کرنا ہوگا ، تو یہ میرے بیٹے کیلئے تھا ۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر فینس فینس الگ الگ کمنٹ کررہے ہیں ۔ 31 سال کے فخر موجودہ سیزن میں ۔۔۔۔ اسٹرائیک ریٹ سے ابھی تک کل 469 رن بناچکے ہیں ۔ اس میں ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ فخر اس لیگ میں اس سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں میں ٹاپ پر ہیں ۔ ان کا بہترین اسکور 106 رن ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔