உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    محمد عامر کا دھماکہ، دو بلے بازوں کے اڑائے اسٹمپ، رسیل کو خطرناک گیند بازی سے کیا زخمی

    محمد عامر کا دھماکہ، دو بلے بازوں کے اڑائے اسٹمپ، رسیل کو خطرناک گیند بازی سے کیا زخمی  (Jamaica Tallawahs Twitter)

    محمد عامر کا دھماکہ، دو بلے بازوں کے اڑائے اسٹمپ، رسیل کو خطرناک گیند بازی سے کیا زخمی (Jamaica Tallawahs Twitter)

    Caribbean Premier League 2022: ویسٹ انڈیز میں ان دنوں کیریبین پریمیئر لیگ کے میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ 30 سالہ عامر جمیکا تھلائیواس کے لئے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiapakistanpakistanpakistanpakistan
    • Share this:
      Caribbean Premier League 2022: محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے ہیں، لیکن پاکستان کا یہ بائیں ہاتھ کا یہ تیز گیند باز اب بھی خطرناک گیند بازی کر رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز میں ان دنوں کیریبین پریمیئر لیگ کے میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ 30 سالہ عامر جمیکا تھلائیواس کے لئے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے جمیکا نے 7 وکٹوں پر 153 رنز کا اسکور بنایا۔ کپتان روومین پاول نے نصف سنچری بنائی ۔ جواب میں کیرون پولارڈ کی قیادت میں ٹرنباگو کی ٹیم 8 وکٹوں پر 119 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح جمیکا کو 34 رنز سے جیت ملی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اروشی روتیلا کو کیا نسیم شاہ جانتے ہیں؟پاکستانی تیز گیند باز کا جواب جان کر چونک جائیں گے!


      ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے اتری نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کو تیسری گیند پر ہی بڑا جھٹکا لگ گیا ۔ محمد عامر نے سنیل نارائن کے اسٹمپ کو اکھاڑ دیا ۔ وہ 2 گیندوں میں کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ انہوں نے نکولس پورن کو بھی بولڈ کیا۔ انہوں نے 12 گیندوں میں 13 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ عامر نے اپنی باؤنسر گیند سے آندرے رسل کو پریشان کیا اور یہ گیند ان کے جسم پر بھی لگی۔ عامر نے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران ان کی 13 گیندوں پر ایک بھی رن نہیں بن سکا۔


      یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی اور بابر اعظم میں پسندیدہ کون؟ لیجنڈ کرکٹر سنت جے سوریہ نے دیا یہ جواب


      نائٹ رائیڈرز کی جانب سے نمبر 3 پر اترے نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے۔ انہوں نے 30 گیندوں کا سامنا کیا۔ ایک چوکا اور دو چھکے مارے۔ رسل نے 10 گیندوں میں 17 رنز بنائے ۔ انہوں نے 2 چھکے بھی لگائے، لیکن وہ اپنی اننگز کو بڑا نہیں کر سکے۔ ٹم سیفرٹ نے 15 رنز بنائے۔ وہیں کپتان پولارڈ نے 7 گیندوں پر 6 رنز بنائے اور میگوئل پریٹوریئس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ لیفٹ آرم اسپن گین باز عماد وسیم نے بھی 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

      اس سے پہلے تھلائیواس کی جانب سے کپتان روومین پاول نے 49 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ انہوں 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ٹیم نے 31 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے ریمن ریفر کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لئے 90 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو سنبھال لیا۔ ریفر نے 26 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔ آخر میں عماد وسیم نے 12 گیندوں میں 21 رنز بنا کر اسکور کو 150 کے پار پہنچا دیا ۔ انہوں نے 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ تیز گیند باز روی رامپال نے 40 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سنیل نارائن نے 4 اوورز میں صرف 11 رنز دئے اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عماد وسیم کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کیلئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: