உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    VIDEO: سراج کی قاتلانہ گیند بازی، ہیٹ ٹرک کے قریب، پاکستان کے بلے باز کو ہوا تک نہیں لگی

    محمد سراج کی قاتلانہ گیند بازی، پاکستان کے بلے باز کو ہوا تک نہیں لگی

    محمد سراج کی قاتلانہ گیند بازی، پاکستان کے بلے باز کو ہوا تک نہیں لگی

    County Championship Division One: تیز گیند باز محمد سراج (Mohammed Siraj) ان دنوں انگلینڈ میں بلے بازوں کا امتحان لے رہے ہیں۔ وہ کاونٹی کرکٹ میں واروک شائر ٹیم کا حصہ ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: محمد سراج (Mohammed Siraj) ان دنوں انگلینڈ میں ہیں اور کاونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ واروک شائر سے کھیل رہے محمد سراج نے سمرسیٹ کے خلاف خطرناک گیند بازی کی اور وہ ہیٹ ٹرک کے قریب پہنچ گئے تھے۔ میچ میں سمرسیٹ نے ٹاس جیتنے کے بعد بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے خبر لکھے جانے تک 33 اوور میں 6 وکٹ پر 78 رن بنا لئے تھے۔ لوئس جارجی 18 رن بناکر کھیل رہے ہیں۔ 4 روزہ میچ کے پہلے دن بارش نے بھی خلل ڈالا۔ محمد سراج کی ٹیم میں ہندوستانی آف اسپنر جینت یادو بھی کھیل رہے ہیں۔ وہیں سمرسیٹ کی طرف سے پاکستان کے امام الحق اترے۔ سراج نے انہیں اپنا شکار بنایا۔

      سمرسیٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے سست شروعات کی۔ 9 اوور کے بعد اسکور بغیر وکٹ کے 12 رن تھا۔ 10واں اوور ڈالنے آئے محمد سراج نے امام الحق کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ وہ اس گیند کو سمجھ نہیں سکے۔ وہ 20 گیندوں پر صرف 5 رن بناسکے۔ جینت یادو نے بھی ایک وکٹ لیا۔ انہوں نے سلامی بلے باز ٹام لامابے کو اسٹمپ کرایا۔ انہوں نے 68 گیندوں پر 24 رن بنائے۔ اس میں 3 چوکا بھی شامل ہے۔



      2 گیند پر 2 وکٹ

      محمد سراج نے 22ویں اوور کی پہلی گیند پر جارج بارلیٹ کو آوٹ کیا۔ انہوں نے 27 گیندوں پر 12 رن بنائے۔ انہوں نے اگلی گیند پر جیمس ریو کو آوٹ کیا۔ وہ کھاتہ تک نہیں کھول ایسے میں وہ ہیٹ ٹرک کے نزدیک پہنچ چکے تھے، لیکن جارجی نے ہیٹ ٹرک پوری نہیں ہونے دی۔ محمد سراج نے اب تک 13 اوور میں 25 رن دے کر 3 وکٹ لئے ہیں۔ 5 اوور میڈن اوور بھی ڈالا ہے۔ جینت یادو نے 7 اوور میں 18 رن دے کر ایک وکٹ لیا ہے۔



      28 سال کے محمد سراج کا فرسٹ  کلاس کیریئر میں اچھی کارکردگی رہی ہے۔ اس مقابلے سے پہلے تک انہوں نے 52 میچ میں 25 کی اوسط سے 194 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ 59 رن دے کر 8 وکٹ بہترین کارکردگی ہے۔ 16 بار 4 اور 5 بار 5 وکٹ لئے ہیں۔ وہ ہندوستان کی طرف سے 13 ٹسٹ میں 40 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ 73 رن دے کر 5 وکٹ بہترین کارکردگی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: