உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نسیم شاہ کے پاس خود کا بلا نہیں! ادھار کے بلے سے لگایا چھکا اور پاکستان کو فائنل میں پہنچایا، پھر کہی یہ بڑی بات، دیکھئے ویڈیو

    نسیم شاہ کے پاس خود کا بلا نہیں! ادھار کے بلے سے لگایا چھکا اور پاکستان کو فائنل میں پہنچایا، پھر کہی یہ بڑی بات، دیکھئے ویڈیو (AP)

    نسیم شاہ کے پاس خود کا بلا نہیں! ادھار کے بلے سے لگایا چھکا اور پاکستان کو فائنل میں پہنچایا، پھر کہی یہ بڑی بات، دیکھئے ویڈیو (AP)

    Asia Cup 2022: نسیم شاہ نے 20ویں اوور میں لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا دیا ۔ لیکن انہوں نے یہ چھکے اپنے بیٹ سے نہیں بلکہ ادھار لئے ہوئے بیٹ سے لگائے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, Indiapakistanpakistan
    • Share this:
      دبئی : نسیم شاہ نے 20ویں اوور میں لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا دیا ۔ لیکن انہوں نے یہ چھکے اپنے بیٹ سے نہیں بلکہ ادھار لئے ہوئے بیٹ سے لگائے ۔ افغانستان کے خلاف پاکستان کو آخری اوور میں جیت کے لئے 11 رنز بنانے تھے اور صرف ایک وکٹ باقی تھی۔ ٹورنامنٹ کی بات کریں تو فائنل کی دونوں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ 11 ستمبر کو خطابی مقابلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر صرف 129 رنز بنائے تھے، لیکن ان کے گیند بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آسانی نے پاکستان کو رنز بنانے نہیں دیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان سے شکست کے بعد پھوٹ پھوٹ کر روتا ہوا نظر آیا افغانستان کا یہ کھلاڑی، ویڈیو وائرل


      20 واں اوور 21 سال کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز فضل حق فاروقی نے پھینکا۔ ان کی پہلی دو گیندیں فل ٹاس تھیں اور اس پر نسیم شاہ نے چھکا لگا کر پاکستان کو جیت دلائی۔ وہ 4 گیندوں پر 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سپر-4 میں ٹیم کی یہ مسلسل دوسری جیت ہے۔ اس سے پہلے پاکستان نے ہندوستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ وہیں سری لنکا نے بھی 2 میچ جیتے ہیں۔ اس نے پہلے افغانستان کے خلاف اور پھر ہندوستان کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی ۔



       

      یہ بھی پڑھئے: آصف علی کے کرکٹ کھیلنے پر لگے پابندی، افغانستان کے کھلاڑی کا آئی سی سی سے مطالبہ


      حسنین کے بلے سے لگایا چھکا

      20ویں اوور کے دوران نسیم شاہ نے اپنے پارٹنر محمد حسنین سے بیٹ مانگا ۔ پاکستان کرکٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں بلے بازی کرنے اترا تو ایک رن لے کر آصف علی کو اسٹرائیک دے رہا تھا، لیکن جیسے ہی وہ آؤٹ ہوئے تو میں نے حسنین سے ان کا بلا مانگا ، کیونکہ میرا بلا اتنا اچھا نہیں ہے۔ مجھے لگ رہا تھا کہ مخالف گیند باز مجھے اوپر گیند ڈالے گا اور ایسا ہی ہوا، جس کی وجہ سے میں ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب رہا ۔

      نسیم شاہ نے کہا کہ میں پریکٹس کے دوران بلے بازی کرتا ہوں۔ ایسے  میں مجھے یقین تھا کہ میں چھکے لگا سکتا ہوں۔ آج پوری ٹیم نے کوشش کی، لیکن جیت میرے ہاتھوں سے لکھی تھی ۔ فائنل میں پہنچنے کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم تھا اور ہم جیت درج کرنے میں کامیاب رہے۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ کا یہ 15 واں سیزن ہے اور پاکستان کی ٹیم صرف 2 مرتبہ خطاب جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ایسے میں وہ تیسرا خطاب جیتنا چاہے گی۔ ٹیم 10 سال سے خطاب نہیں جیت سکی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: