پاکستانی گیند باز نے ماری گیند، غصہ سے لال ہوئے امپائر تو فورا آکر پکڑا پاوں اور...، دیکھئے ویڈیو
پاکستانی گیند باز نے ماری گیند، غصہ سے لال ہوئے امپائر تو فورا آکر پکڑا پاوں اور...، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر : video grab
Pak vs NZ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے دوران کچھ ایسا ہوا، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
نئی دہلی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے دوران کچھ ایسا ہوا، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ نیوزی لینڈ کی بلے بازی کے دوران امپائر علیم ڈار کو گیند لگ گئی، جس کے بعد وہ غصہ ہوگئے ۔ یہ پورا واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا ۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ سلامی بلے باز ڈیون کانوے نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 92 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ کپتان کین ولیمسن نے 85 رنز بنائے، لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کی بلے بازی تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ 200 رنز پر 5 وکٹیں گنوانے والی ٹیم 261 رنز کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی ۔
میچ میں نیوزی لینڈ کی بلے بازی کے دوران کچھ ایسا ہوا، جس نے سب کو حیران کر دیا۔ پاکستانی گیند باز نسیم شاہ نے تھرو مارا، جو فیلڈ امپائر علیم ڈار کے پاؤں پر لگا۔ چوٹ لگنے کے بعد امپائر شدید غصے میں آگئے اور انہوں نے گیند بازی کرنے والے حارث رؤف کی ٹی شرٹ اٹھا کر زمین پر پھینک دی۔
چوٹ شدید تھی، اس لئے نسیم فوراً دوڑتے ہوئے وہاں آگئے اور امپائر کے پاؤں کو پکڑ کر اس جگہ کو سہلانے لگے، جہاں پر گیند لگی تھی۔ چوٹ کا درد کم ہونے کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا گیا۔ اس واقعہ کے درمیان پاکستانی کپتان بابر اعظم کا ردعمل دیکھنے کے لائق تھا۔ علیم ڈار کو گیند لگنے کے بعد وہ مسکرا رہے تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔