40 سال کی عمر میں اینڈرسن نے پھینکی حیرت انگیز گیند، محمد رضوان کو پتہ تک نہیں چلا اور ہوگیا کام تمام، دیکھئے ویڈیو

40 سال کی عمر میں اینڈرسن نے پھینکی حیرت انگیز گیند، محمد رضوان کو پتہ تک نہیں چلا اور ہوگیا کام تمام، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر : AP

40 سال کی عمر میں اینڈرسن نے پھینکی حیرت انگیز گیند، محمد رضوان کو پتہ تک نہیں چلا اور ہوگیا کام تمام، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر : AP

Pakistan vs England : راولپنڈی ٹیسٹ میں دھوم مچانے والے اینڈرسن نے ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایسی گیند پھینکی کہ دیکھ کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔ انہوں نے محمد رضوان کو کلین بولڈ کرکے پویلین واپس جانے پر مجبور کردیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : پاکستان کے خلاف کھیلی جا رہی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کے تجربہ کار تیز گیندباز جیمس اینڈرسن کا کرشمہ جاری ہے۔ 40 سال کی عمر میں بھی وہ ایک نوجوان کی طرح وکٹیں لے رہے ہیں۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں دھوم مچانے والے اینڈرسن نے ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایسی گیند پھینکی کہ دیکھ کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔ انہوں نے محمد رضوان کو کلین بولڈ کرکے پویلین واپس جانے پر مجبور کردیا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں 800 سے زائد رنز بنانے کے بعد شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا ۔ سیریز میں ایک صفر سے پیچھے پاکستانی ٹیم ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار نظر آ رہی ہے۔ پہلی اننگز میں 281 رنز پر آوٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم نے پاکستان کو 202 رنز پر آل آؤٹ کردیا تھا ۔ اس کے بعد دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے سامنے 355 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔


    ملتان ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے بلے باز محمد رضوان جیمس اینڈرسن کی گیند پر اس طرح کلین بولڈ ہوئے کہ انہیں کچھ پتہ ہی نہ چلا۔ تیز رفتار سے گیند سامنے سوئنگ کرتی ہوئی آف اسٹمپ کو لے اڑی اور رضوان کو اس کا پتہ تک چل سکا۔ بولڈ ہونے کے بعد رضوان کا چہرہ سب کچھ بتا رہا تھا ۔

    یہ بھی پڑھئے: پاکستانی اسپنر نے ڈیبیو ٹیسٹ میں انگریزوں پر برپا کیا قہر، سات وکٹ لے کر بنایا خاص ریکارڈ


    یہ بھی پرھئے: ثانیہ مرزا سے کیا طلاق لے رہے ہیں شعیب ملک؟ پاکستانی کرکٹر نے توڑی خاموشی، دیا یہ بڑا جواب



    امام الحق کی انجری کے باعث رضوان کو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار اننگز کا آغاز کرنے کا موقع ملا تھا ۔ انہوں نے عبداللہ شفیق کے ساتھ اوپننگ کی ذمہ داری سنبھالی ، لیکن وہ صرف 30 رنز ہی بنا سکے۔ پہلی اننگز میں بھی وہ صرف 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: