شعیب اختر نے سنایا سچن تیندولکر کو پہلی گیند پر آوٹ کرنے کا قصہ، بتایا پھر اس کے بعد کیا ہوا، دیکھئے ویڈیو
شعیب اختر نے سنایا سچن تیندولکر کو پہلی گیند پر آوٹ کرنے کا قصہ، بتایا پھر اس کے بعد کیا ہوا، دیکھئے ویڈیو (AFP)
جب بھی ہندوستان اور پاکستان میچوں کے قصوں کی بات آتی ہے تو غیر ملکی کھلاڑی بھی اس کو بہت دلچسپی سے سننا چاہتے ہیں ۔ پاکستان کے تیز گیند باز شعیب اختر اور ہندوستان کے لیجنڈ بلے باز سچن تیندولکر کے درمیان سخت مقابلہ ہوا کرتا تھا ۔
نئی دہلی : جب بھی ہندوستان اور پاکستان میچوں کے قصوں کی بات آتی ہے تو غیر ملکی کھلاڑی بھی اس کو بہت دلچسپی سے سننا چاہتے ہیں ۔ پاکستان کے تیز گیند باز شعیب اختر اور ہندوستان کے لیجنڈ بلے باز سچن تیندولکر کے درمیان سخت مقابلہ ہوا کرتا تھا ۔ 1999 ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایڈن گارڈنز میں میچ کے دوران شعیب اختر نے ہندوستان کے چار وکٹ جھٹکے تھے ۔ اس میچ میں شعیب اختر نے سچن تیندولکر کو پہلی ہی گیند پر آوٹ کردیا تھا ۔ اس کا قصہ انہوں نے مائیکل وان کے ساتھ شیئر کیا ۔
ٹیلی گراف اسپورٹس پر مائیکل وان کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران شعیب اختر نے کہا کہ سچن کے دنیا کے ایک سب سے اچھے ، سب سے عظیم شخص ہونے کے ناطے میں ان کے پاس گیا تھا ۔ انہیں دیکھا اور کہا کہ آپ کے پاس میرے خلاف کوئی موقع نہیں ہے، میں نے اس میچ میں سچن کو پہلی ہی گیند پر آوٹ کردیا تھا ۔ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا مرتبہ ہوا تھا ۔
شعیب اختر نے مزید کہا کہ میری وجہ سے وہ پہلی گیند پر آوٹ ہوگئے تھے ۔ میری وجہ سے پہلی مرتبہ 70 ہزار سے 80 ہزار لوگ اسٹیڈیم سے باہر جانا چاہتے تھے، پہلی مرتبہ میچ میں تاخیر ہوئی تھی ، میچ تقریبا دو گھنٹے بعد شروع ہوا تھا ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ تقریبا ایک لاکھ لوگ میچ دیکھنے آئے تھے اور اس کے بعد وہاں پر کوئی نہیں تھا۔
بتادیں کہ شعیب اختر کیلئے یہ وکٹ انتہائی خاص تھی، کیونکہ انہوں نے ایک عظیم بلے باز کو صفر پر آوٹ کیا تھا ۔ انہوں نے اس میچ میں سچن کے علاوہ وی وی ایس لکشمن، راہل دراوڑ اور وینکٹیش پرساد کا بھی وکٹ بھی لیا تھا ۔ ہندوستان یہ میچ 46 رنز سے ہار گیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔