نئی دہلی: پاکستان کے سابق تیز گیند باز وسیم اکرم (Wasim Akram) کی گیند بازی رن اپ بے شک کم ہوئی ہو، لیکن اس عظیم کرکٹر کی ’ان سوئنگ یارکر‘ کا جادو آج بھی فینس کے سر چڑھ کربول رہا ہے۔ ’سوئنگ کے سلطان‘ کے نام سے مشہور 56 سالہ وسیم اکرم نے اپنی گیند بازی سے پھر جادو بکھیرا ہے۔ وسیم اکرم 19 سال بعد 22 گزکی پٹی پر پھرگیند بازی کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ اس دوران انہوں نے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک آرتھٹن (Michael Atherton) کو کلین بولڈ کرکے انہیں حیران کردیا۔ کچھ دیر تک آرتھٹن سمجھ نہیں پائے کہ وہ آوٹ ہوچکے ہیں۔ حالانکہ بعد میں بھاری من سے انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔
دراصل، شین وارن (Shane Warne) کی یاد میں ایک نمائشی میچ میں وسیم اکرم کے سامنے مائیک آرتھٹن تھے۔ اس میچ میں کلائیو لائڈ امپائرنگ کر رہے تھے جبکہ آرتھٹن کے ساتھ دوسرے اینڈ پر برائن لارا کھڑے تھے۔ اس دوران وسیم اکرم نے چھوٹے رن اپ کے ساتھ اپنے اہم ہتھیار ‘ان سوئنگ یارکر‘ سے گلیاں بکھیر دیں۔
اس کے بعد وسیم اکرم وکٹ کا جشن اپنے ٹریڈ مارک سیلبریشن کے ذریعہ کرتے ہوئے نظر آئے۔ کمینٹیٹر بھی وسیم اکرم کی اس خطرناک یارکر کو دیکھ کر حیران تھے۔ وسیم اکرم کی گیند بازی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
نمائشی مقابلے میں دنیا کے عظیم کھلاڑی کھیل رہے تھےسال 1990 کی دہائی میں دونوں ایک دوسرے کے اپوزیشن ہوا کرتے تھے۔ دونوں نے لمبے وقت تک لنکا شائر کی طرف سے ایک ساتھ کاونٹی میچ بھی کھیلے۔ اس نمائشی مقابلے میں دنیا کے عظیم کھلاڑی کھیل رہے تھے، جس میں وسیم اکرم سمیت، برائن لارا، انگلینڈ خاتون ٹیم کی سابق کپتان چارلوٹ ایڈورڈس، ایان بیل، مونٹی پنیسر، نیل جانسن، کمینٹیٹر مارک نکولس اور راجستھان رائل کے شریک مالک منوج بڈالے بھی شامل تھے۔
وسیم اکرم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 900 سے زیادہ وکٹ لئےوسیم اکرم نے پاکستان کی طرف سے 104 ٹسٹ میچوں میں 414 وکٹ حاصل کئے جبکہ 356 ونڈے انٹرنیشنل میچوں میں ان کے نام 502 وکٹ درج ہیں۔ 257 فرسٹ کلاس میچوں میں وسیم اکرم نے 1042 شکار کئے ہیں جبکہ لسٹ اے کے 594 میچوں میں ان کے نام 881 وکٹ درج ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔