உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cricket: آسٹریلیا پر تاریخی جیت کے بعد ٹیم بس میں یہ کام کرنے لگے زمبابوے کے کھلاڑی، ویڈیو وائرل

    Cricket: آسٹریلیا پر تاریخی جیت کے بعد ٹیم بس میں یہ کام کرنے لگے زمبابوے کے کھلاڑی، ویڈیو وائرل (Screengrab)

    Cricket: آسٹریلیا پر تاریخی جیت کے بعد ٹیم بس میں یہ کام کرنے لگے زمبابوے کے کھلاڑی، ویڈیو وائرل (Screengrab)

    Zimbabwe beat Australia: زمبابوے نے سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی جیت درج کی۔ زمبابوے نے پہلی مرتبہ میزبان ٹیم کو اس کے گھر میں ایک روزہ میچ میں شکست دی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiaaustralia
    • Share this:
      نئی دہلی : زمبابوے نے سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی جیت درج کی۔ زمبابوے نے پہلی مرتبہ میزبان ٹیم کو اس کے گھر میں ایک روزہ میچ میں شکست دی ہے ۔ زمبابوے کی اس یادگار جیت کے ہیرو آل راؤنڈر ریان برل تھے۔ ریان برل نے اپنے تین اوورز میں 5 وکٹیں لے کر کنگارو ٹیم کی کمر توڑ دی۔ تاریخی جیت کا جشن زمبابوے کے کھلاڑیوں نے خاص انداز میں منایا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: راہل دراوڑ نے رویندر جڈیجہ کی چوٹ کو لے کر دیا بڑا بیان، کہا: ابھی ورلڈ کپ..


      زمبابوے کرکٹ نے ہفتہ کے روز اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔ ویڈیو میں زمبابوے کے کھلاڑی ٹیم بس میں ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران بلے باز سکندر رضا کو ٹیم بس میں ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ گانا گاتے اور زبردست ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ گانا زمبابوے کرکٹ ٹیم کے آفیشل فینس گروپ نے بنایا ہے، جو کافی مشہور ہے ۔



       

      یہ بھی پڑھئے: محمد رضوان نے ہندوستان کے خلاف میچ میں جیت کا بتایا فارمولہ، کہی یہ بڑی بات


      زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم زمبابوے نے آسٹریلیا کو 141 رنز پر روک دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ 94 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی ٹیم وارنر کی اننگز کے دم پر اس اسکور تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ آسٹریلیا نے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پر کئی مرتبہ دباؤ بنایا، لیکن آخر میں مہمان ٹیم نے بازی مار لی ۔

      زمبابوے کے کپتان نے ناٹ آوٹ 37 رنز بنا کر زمبابوے کو تاریخی جیت دلائی۔ شکست کے بعد آسٹریلیائی کپتان فنچ نے کہا کہ زمبابوے نے گیند کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ہمیں مشکل میں ڈال دیا۔ آپ انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی ٹیم کو ہلکے میں نہیں لے سکتے ہیں ۔ آپ کسی بھی دن ہار سکتے ہیں۔ انہوں نے آج دکھادیا ۔ تیسرا ون ڈے جیتنے کے باوجود زمبابوے کی ٹیم سیریز 1-2 سے ہار گئی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: