ہوم » نیوز » اسپورٹس

19ہزار سے زیادہ اموات کے باوجود اس ملک میں کھیلی جاتی رہی کرکٹ ، اب آئی یہ بڑی خبر

چونکہ کورونا وائرس کے پھیلنے میں تیزی آچکی ہے تو اس کے پیش نظر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اپنے کئی ٹورنامنٹس کو رد یا ملتوی کردیا ہے ۔

  • Share this:
19ہزار سے زیادہ اموات کے باوجود اس ملک میں کھیلی جاتی رہی کرکٹ ، اب آئی یہ بڑی خبر
19ہزار سے زیادہ اموات کے باوجود اس ملک میں کھیلی جاتی رہی کرکٹ ، اب آئی یہ بڑی خبر

کورونا وائرس کا قہر پوری دنیا میں برپا ہے ۔ تقریبا ہر ملک میں اسکول ، کالج اور دفاتر بند ہیں ۔ یہی نہیں سبھی کھیل مقابلوں کو بھی رد کردیا گیا ہے ۔ حالانکہ ایک ملک ایسا بھی تھا ، جہاں اتنے سنگین حالات کے باوجود کرکٹ کھیلی جارہی تھی ۔ ویسٹ انڈیز میں چار روزہ ویسٹ انڈیز چمپئن شپ جاری تھی ۔ جنوری میں شروع ہوئی یہ چمپئن شپ پورے آٹھ ہفتوں تک چلی ۔ لیکن اس کو اب درمیان میں ہی روک دیا گیا ہے ۔


پوری دنیا میں 19 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جان لے چکا کورونا وائرس اب بھیانک شکل اختیار کرچکا ہے اور امریکہ میں بھی اس کا برا اثر پڑ رہا ہے ، جس کے بعد ویسٹ انڈیز بورڈ نے ویسٹ انڈیز چمپئن شپ کو درمیان میں ہی روک دیا اور پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر چل رہی بارباڈوس کی ٹیم کو فاتح قرار دیا ہے ۔


بارباڈوس نے اپنے آٹھ میں سے چھ میچ جیتے تھے جبکہ ترینداد ٹوبیگو ، گیانا اور جمیکا کو آٹھ آٹھ میچوں میں تین تین جیت ملی تھی ۔ ونڈوائڈرس نے دو اور لیوارڈس کی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی تھی ۔


اب چونکہ کورونا وائرس کے پھیلنے میں تیزی آچکی ہے تو اس کے پیش نظر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اپنے کئی ٹورنامنٹس کو رد یا ملتوی کردیا ہے ۔ وومینس سپر 50 کپ ملتوی کردیا گیا ہے ۔ انڈر 19 ریجنل وومینس ٹی 20 چمپئن شپ بھی ملتوی کردی گئی ہے ۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ پوری طرح ٹھپ ہوگئی ہے ۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز رد ہوگئی تو وہیں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز کا بھی یہی حال ہوا ۔ انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا چھوڑ کر وطن لوٹ گئی ۔ آئی پی ایل کو ٹال دیا گیا ہے اور اس کے جلد ہی رد ہونے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ یہاں تک کہ اکتوبر میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ پر بھی خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں ۔
First published: Mar 26, 2020 04:50 PM IST