உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹیم انڈیا کو اگلے سال کھیلنے ہیں دو ورلڈ کپ ، دونوں میں ہندوستان اور پاکستان کا ہوسکتا ہے مقابلہ

    ٹیم انڈیا کو اگلے سال کھیلنے ہیں دو ورلڈ کپ ، دونوں میں ہندوستان اور پاکستان کا ہوسکتا ہے مقابلہ (AP)

    ٹیم انڈیا کو اگلے سال کھیلنے ہیں دو ورلڈ کپ ، دونوں میں ہندوستان اور پاکستان کا ہوسکتا ہے مقابلہ (AP)

    Under-19 world cup 2022 : ٹیم انڈیا کو اگلے سال دو ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کھیلنے ہیں ۔ آئی سی سی نے بدھ کو انڈر 19 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا شیڈیول جاری کیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ٹیم انڈیا کو اگلے سال دو ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کھیلنے ہیں ۔ آئی سی سی نے بدھ کو انڈر 19 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا شیڈیول جاری کیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے ۔ کل 16 ٹیمیں اس میں شامل ہورہی ہیں ۔ ہندوستان اور پاکستان کو بھی موقع ملا ہے ۔ ایسے میں ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہوسکتا ہے ۔ خیال رہے کہ 2022 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ بھی ہونے والا ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان دونوں نے سپر 12 کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا ہے ۔

      آئی سی سی سے ملی جانکاری کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ میں کل 16 ٹیمیں میدان میں اتریں گی ۔ ان کے درمیان 48 مقابلے کھیلے جائیں گے ۔ ٹیم انڈیا کو گروپ بی میں ساوتھ افریقہ ، آئیرلینڈ اور یوگانڈا کے ساتھ جگہ ملی ہے ۔ وہیں پاکستان کو گروپ سی میں افغانستان ، زمبابوے اور پاپوآ نیو گنی کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔ گروپ اے میں بنگلہ دیش ، انگلینڈ ، کناڈا اور یو اے ای جبکہ گروپ ڈی میں ویسٹ انڈیز ، آسٹریلیا ، سری لنکا اور اسکاٹ لینڈ کو جگہ دی گئی ہے ۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے 14 جنوری سے پانچ فروری تک کھیلے جائیں گے ۔ ہندوستان اور پاکستان ناک آوٹ راونڈ میں میچ کھیل سکتے ہیں ۔

      انڈر 19 ورلڈ کپ 1988 سے کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا نے سب سے زیادہ 4 مرتبہ خطاب جیتا ہے۔ وراٹ کوہلی بھی بطور کپتان یہ خطاب جیت چکے ہیں ۔ اب تک ٹورنامنٹ کے 13 سیزن ہو چکے ہیں ۔ آسٹریلیا نے 3 مرتبہ ، پاکستان نے دو مرتبہ جب کہ بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ نے ایک ایک مرتبہ ورلڈ کپ جیتا ہے ۔ بنگلہ دیش نے 2020 میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہندوستان کو شکست دی تھی ۔

      انڈر 19 ورلڈ کپ کی بات کریں تو اس سے کئی بڑے اسٹارس نکلے ہیں۔ وراٹ کوہلی کے علاوہ اس میں بابر اعظم ، جو روٹ ، کین ولیمسن اور شیمرون ہیٹمائر شامل ہیں ۔ ایسے میں ایک مرتبہ پھر ہمیں ٹورنامنٹ سے کئی بڑے اسٹارس دیکھنے کو مل سکتے ہیں ۔ ہندوستان نے 2000 میں محمد کیف، 2008 میں وراٹ کوہلی، 2012 میں انمکت چند اور 2018 میں پرتھوی شا کی کپتانی میں ٹورنامنٹ جیتا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: