ہوم » نیوز » اسپورٹس

اس کھلاڑی نے پہلے فوجی کی طرح جشن مناکر بجوائی تالیاں ، پھر ساتھی کھلاڑی سے کروایا جوتا صاف ، جانیں کیوں

انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو مات دی ، جس میں جیڈن کا اہم رول رہا ۔

  • Share this:
اس کھلاڑی نے پہلے فوجی کی طرح جشن مناکر بجوائی تالیاں ، پھر ساتھی کھلاڑی سے کروایا جوتا صاف ، جانیں کیوں
اس کھلاڑی نے پہلے فوجی کی طرح جشن مناکر بجوائی تالیاں ، پھر ساتھی کھلاڑی سے کروایا جوتا صاف ، جانیں کیوں

جیڈن سیلس کی جارحانہ گیند بازی کے دم پر انڈر 19 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی ہے ۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو مات دی ، جس میں جیڈن کا اہم رول رہا ۔ جیڈن نے 49 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے اور تہلکہ مچادیا ۔ مگر وہ وکٹ لینے سے زیادہ اپنے جشن منانے کی وجہ سے چھائے رہے ۔ دراصل انہوں نے چار وکٹ لئے اور چاروں وکٹ کا جشن الگ ہی انداز میں منایا ۔ کبھی ویسٹ انڈیز کے اسٹار کھلاڑی شیلڈن کاٹریل کی طرح سیلوٹ کرکے تو کبھی اپنی ہی ٹیم کے ساتھی سے جوتا صاف کروا کرکے جشن منایا ۔


پہلے بلے بازی کرنے کیلئے میدان پر اتری آسٹریلیائی ٹیم کو جیڈن اور میتھیو فارڈ نے کافی پریشان کیا اور ان کی اننگز کو 179 رنوں پر ہی سمیٹ دیا ۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے 18 گیندیں پہلے ہی سات وکٹ گنواکر میچ اپنے نام کرلیا ۔


وکٹ لینے کے بعد ساتھی کھلاڑی سے جوتا صاف کرتے ہوئے جیڈن ۔


خطاب کی مضبوط دعویدار مانی جارہی آسٹریلیا کی ٹیم کو بھی ایسی اننگز کی امید نہیں تھی ۔ صرف تین بلے باز ہی دہائی کے ہندسہ کو پار کرسکے ۔ آسٹریلیائی بلے باز جیڈن اور میتھیوز کی گیند بازی کا سامنے نہیں کرسکے ۔ صرف ایک کھلاڑی جیک فریز ہی آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ 84 رن بنا سکے ۔ فریز کے علاوہ پیٹرک روو 40 اور کپتان میکینزی ہاروے نے 20 رن بنائے ۔ ان کے علاوہ کوئی بلے باز 8 رن سے زیادہ نہیں بنا سکا ۔ جیڈن کے چار وکیٹ کے علاوہ میتھیو نے 24 رن دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

جیڈن نے سیلوٹ کرکے بھی وکٹ کا جشن منایا ۔


حالانکہ ویسٹ انڈیز کی شروعات بھی کچھ اچھی نہیں رہی اور ٹیم نے 92 رنوں کے مجموعی اسکور پر اپنے پانچ اہم وکٹ گنوا دئے ۔ بکھرتی اننگز کو نعیم ینگ کا سہارا ملا اور انہوں نے 61 رن کی اننگز کھیل کو ٹیم کو جیت دلادی ۔ وہیں میتھیو نے بھی 23 رن بنائے ، جو اس میچ میں ویسٹ انڈیز کا دوسرا سب سے بڑا ذاتی اسکور تھا ۔ تنویر سنگھا نے 30 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔ 

امپائر سے ہوئی "بحث" ، پھر ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز روہت شرما نے توڑ ڈالا یہ بڑا ورلڈ ریکارڈ

آٹا چاول بیچنے والے اس کھلاڑی نے آسٹریلیا میں مچایا دھمال ، اب پاکستان نے ٹیم میں کیا شامل ! ۔

مسلسل فون کرکے پریشان کررہی تھی بالی ووڈ کی یہ بڑی اداکارہ ، کرکٹر ریشبھ پنت نے کردیا بلاک
First published: Jan 19, 2020 05:23 PM IST