IPL 2023 : ہاٹ اسٹار پر نہیں دکھیں گے آئی پی ایل کی میچز، جانئے موبائل پر کہاں اور کب دیکھ سکتے ہیں لائیو مقابلہ

IPL 2023 : ہاٹ اسٹار پر نہیں دکھیں گے آئی پی ایل کی میچز، جانئے موبائل پر کہاں اور کب دیکھ سکتے ہیں لائیو مقابلہ (Twitter/BCCI)

IPL 2023 : ہاٹ اسٹار پر نہیں دکھیں گے آئی پی ایل کی میچز، جانئے موبائل پر کہاں اور کب دیکھ سکتے ہیں لائیو مقابلہ (Twitter/BCCI)

IPL 2023 Live Streaming: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 16ویں ایڈیشن کے انعقاد میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔ آئی پی ایل 2023 کا پہلا میچ ہاردک پانڈیا کی کپتانی والے دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اور مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی چنئی سپر کنگز کے درمیان ہو گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 16ویں ایڈیشن کے انعقاد میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔ آئی پی ایل 2023 کا پہلا میچ ہاردک پانڈیا کی کپتانی والے دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اور مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی چنئی سپر کنگز کے درمیان ہو گا۔ اس ٹی ٹوینٹی لیگ کیلئے اسٹیج سچ چکا ہے۔ نوجوان سے لے کر تجربہ کار کھلاڑی سبھی دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں، لیکن اس مرتبہ اس ٹورنامنٹ کے میچوں کی لائیو اسٹریمنگ ڈزنی ہاٹ اسٹار پر نہیں ہوگی۔ ایسے میں اگر آپ آئی پی ایل میچوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں، تو آپ کو ایک الگ ایپ پر جانا پڑے گا۔

    آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن میں کل 70 میچز کھیلے جائیں گے۔ 52 دنوں تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کے میچ 12 مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ ہر مرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی سبھی 10 ٹیمیں 7 میچز اپنے گھر اور 7 میچز اپنے گھر سے باہر کھیلیں گی۔ اس دوران 18 ڈبل ہیڈر میچز کھیلے جائیں گے۔

    جانئے کچھ خاص باتیں:۔

    سوال : آئی پی ایل 2023 کب شروع ہوگا؟

    جواب : آئی پی ایل 2023، 31 مارچ سے شروع ہوگا۔

    سوال : آئی پی ایل کے 16ویں ایڈیشن کا پہلا میچ کن دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟

    جواب : آئی پی ایل کے 16ویں ایڈیشن کا پہلا میچ گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    سوال : چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان آئی پی ایل 2023 کا پہلا میچ کہاں کھیلا جائے گا؟

    جواب: آئی پی ایل کا پہلا میچ چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    سوال : چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان آئی پی ایل کا پہلا میچ کتنے بجے کھیلا جائے گا؟

    جواب: آئی پی ایل کا پہلا میچ چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ ٹاس شام 7 بجے ہوگا۔

    سوال : آئی پی ایل 2023 کے میچز کا لائیو ٹیلی کاسٹ کس ٹی وی چینل پر ہوگا؟

    جواب: آئی پی ایل 2023 کے میچوں کا لائیو ٹیلی کاسٹ اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک چینلز پر ہوگا۔

    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: شریس ایئر نہیں ہوں گے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے کپتان، جانئے کس کو ملی قیادت


    یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے گیند باز نے دھونی کی ٹیم کو رلایا، پولارڈ پر بھی لگائے تھے لگاتار تین چھکے



    سوال : موبائل پر آئی پی ایل 2023 کے میچز آن لائن اسٹریمنگ کہاں دیکھیں؟

    جواب: آپ موبائل پر آئی پی ایل میچوں کی آن لائن اسٹریمنگ وائیکام 18 کے ووٹ ایپ پر دیکھ سکتے ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: